منگلورو میں ایک شخص کے ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ کہہ کر مسلمانوں کو اُکسانے پر طلبا نے کر دی پٹائی؛ پیٹائی کرنے والے دو نوجوان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2019, 6:45 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،26؍ستمبر (ایس او نیوز)  منگلورو میں واقع ایک مال میں کچھ لوگوں نے ایک شخص کی اس وقت  پٹائی کر دی جب وہ مسلم طلبا کی بات چیت کے دوران  مداخلت کرتے ہوئے  ہندوستان کو  ایک ہندو راشٹر قرار دینے لگا  اور کہا کہ مسلمانوں کو یہاں نہیں رہنا چاہیے۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ایک شخص ہندوستان کے ’ہندو راشٹر‘ ہونے کی بات کہہ رہا ہے اور دوسری طرف کچھ مسلم طلبا  ہیں جو اسے اپنے ڈسکشن سے  دور رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ جب ہندو نوجوان سامنے والے کی بات نہیں مانتا تو وہاں موجود لوگ اس کی پٹائی کر دیتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منگلورو سٹی پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹائی کرنے والے دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز منگلورو کے سٹی مال میں پیش آیا۔ کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے بی سی روڈ کا باشندہ منجو ناتھ شینائے، جو کہ ایک بیمہ ایجنٹ ہے،  فوڈ کورٹ میں بیٹھ کر چائے پی رہا تھا۔ وہ اپنے کسی کلائنٹ کا انتظار کر رہا تھا جب اس نے وہاں موجود کچھ طلبا کی باتوں کو سنا۔ طلبا کی باتیں شاید اس کو پسند نہیں آئیں اور وہ ان کے پاس جا کر کہنے لگا کہ ’’ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے، یہاں مسلمانوں کو نہیں رہنا چاہیے۔‘‘ یہ بات سن کر سامنے والے لڑکے ناراض ہو گئے اور بیمہ ایجنٹ کو اپنے ڈسکشن سے دور رہنے کے لیے کہا۔ لیکن منجوناتھ نے  نہیں مانا اور وہ طلبا سے اونچی آواز میں بات کرنے لگا۔ اس سے طلباء مشتعل ہو گئے اور سب نے مل کر منجوناتھ کی پٹائی کر دی۔

منگلورو پولس کمشنر نے اس پورے معاملے میں بتایا کہ دو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جن میں ایک ملزم نابالغ ہے۔ باقی ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے اور جلد ہی وہ بھی گرفتار کر لیے جائیں گے۔ خبروں کے مطابق گرفتار ہونے والوں کے نام صفوان اور عبدالرحیم ہے۔  پولس کے مطابق گرفتار صفوان نابالغ ہے اور اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس پر جوینائل قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس درمیان خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی نے خبر دی ہے کہ پٹائی کے شکار منجوناتھ کے خلاف بھی پنتیشور پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ منجوناتھ کے خلاف معاملہ اسی بیان کے لیے درج کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے اور مسلمانوں کو یہاں نہیں رہنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔