گجرات میں بھی موب لنچنگ، چوری کے شبہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2019, 11:27 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جام نگر،24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں موب لنچنگ کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو ہی جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جو مختلف اخبارات کی سرخیاں بنیں، اور اب گجرات میں موب لنچنگ کی خبر سرخیاں بن رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے جام نگر ضلع میں چوری کے شک میں ایک شخص کی سات لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ اس پٹائی کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔

پولس نے 23 ستمبر کو جام نگر میں ہوئی موب لنچنگ کی تفصیل میڈیا کے سامنے پیش کی۔ میدھ پور پولس تھانہ کے ایک افسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ واقعہ موتی کھاوڑی گاؤں میں 22 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں تین ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مہلوک شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 35 سال کا تھا، لیکن فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

مہلوک شخص سے متعلق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی صبح دیوار پھاند کر کسی مکان کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے اسے ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو اسے پکڑ لیا اور پھر زبردست پٹائی شروع کر دی۔ پولس افسر کا کہنا ہے کہ چور ہونے کے شبہ کی وجہ سے لوگوں نے نوجوان کی لکڑی و پلاسٹک کی چھڑوں سے پٹائی کر دی۔ پٹائی اس قدر بے رحمی سے کی گئی تھی کہ جائے وقوع پر ہی نوجوان کی موت ہو گئی۔

پولس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تعلق سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تین ملزمین کی گرفتاری بھی ہو گئی ہے۔ گرفتار ملزمین کے نام پربھاکر ترپاٹھی، یوگیش سنگھ اور منوج سنگھ بتائے جا رہے ہیں۔ پولس کے مطابق پربھاکر اور یوگیش اتر پردیش کے باشندے ہیں جب کہ منوج بہار کا رہنے والا ہے۔ دیگر ملازمین کی تلاش پولس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...