کنداپورمیں نابالغ دلت لڑکی کی عصمت دری۔ پوکسو ایکٹ کے تحت ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2019, 6:16 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور19/نومبر (ایس او نیوز) ایک دلت نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر سنسان مقام پر لے جانے اور اس کی عصمت دری کرنے کے الزام میں کوٹا پولیس نے اشوک پجاری (۳۳سال) نامی ایک شخص کوپوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

 اشوک پجاری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے ایک دوسری ذات کی لڑکی کے ساتھ شادی رچائی تھی۔ مگر اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے یونہی چھوڑکر کسی دوسری خاتون سے تعلقات بنانے کے بعد اس کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہنے لگا تھا۔

 بتایاجاتا ہے کہ17نومبر کو دسویں جماعت میں پڑھنے والی ایک دلت لڑکی کو اشوک نے اپنے جال میں پھنسایااوراپنی آئی20 کار میں بٹھا کر ساستھان سے دو کلومیٹر دوری پر ایک ویران علاقے میں واقع گھر میں لے گیا اور وہاں پر دیگر دو افراد کی موجودگی میں اس نے لڑکی کی آبروریزی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ اشوک پجاری ایک جرائم پیشہ شخص ہے اس کے خلاف کئی معاملے درج ہیں جس میں غیرقانونی طور پر ریت سپلائی کرنا، پولیس ہیڈکانسٹیبل پر حملہ اور غیر قانونی طورپر درختوں کوکاٹ کر فروخت کرنا وغیرہ شامل ہے۔

 لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اشوک پجاری کے خلاف پوکسو ایکٹ کے علاوہ دلت پر ظلم والے قانون کی دفعات کے تحت کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔اڈپی کی عدالت میں پیش کرنے پر اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...