کل جماعتی میٹنگ میں نہیں آئیں گی ممتا، کہا ’ایک ملک ایک انتخاب‘ پر نہ کریں جلدبازی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور مرکز کی مودی حکومت کے درمیان چل رہی دراڑ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔پہلے ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں آنے سے انکار کیا اور اب کل جماعتی میٹنگ میں آنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔اس کل جماعتی میٹنگ کا ایجنڈا ’ایک ملک ایک انتخابات‘ ہے جو کہ 19 جون کو ہونی ہے۔یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی نے بلائی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو دعوت دی گئی ہے۔ممتا بنرجی نے وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کو خط لکھ کر اس میٹنگ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ممتا نے کہا ہے کہ سب سے پہلے مرکزی حکومت کو اس معاملے پر قانونی ماہرین سے تبادلہ خیال کرنا چاہئے۔اس معاملے میں جلدبازی کرنا ٹھیک نہیں ہے، لہذا نہ وہ اس میٹنگ میں آئیں گی اور نہ ہی ان کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شامل ہوگا۔غورطلب ہے کہ ایک ملک ایک انتخاب کے مسئلے کو بھارتیہ جنتا پارٹی کافی وقت سے اٹھاتی رہی ہے۔اپنے منشور میں اس کا بھی وعدہ کیا تھا۔اس کے تحت ملک میں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات ساتھ کرائے جانے کی بات ہے،اگرچہ ممتا نے اسی خط میں لکھا ہے کہ مرکزی حکومت کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہاجشن کی تیاری کر رہی ہے اس میں شریک ہونے کے لئے وہ تیار ہیں،اگر پارلیمانی وزیر اس معاملے پر اجلاس کرتے ہیں، جس میں پارلیمنٹ کس طرح سے مسلسل چلائی جائے اسی پرغور ہو تو ان کی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی آنے کو تیار ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...