ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، ہر دوسرے مہینے آئیں گی دہلی۔ 2024 کیلئے دیا یہ بڑا نعرہ ”جمہوریت بچاؤ،ملک بچاؤ“

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مشن 2024 کی ریس تیز کردی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دہلی دورہ کے دوران انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر دو مہینے میں دہلی آئیں گی۔ مانا جارہا ہے کہ ممتا کے اس اعلان کے پیچھے ان کا مشن 2024 ہے۔ممتا بنرجی نے آج کہا کہ میں نے آج شرد پوار سے بات چیت کی۔ میرا دورہ کامیاب رہا۔ ہم سیاسی مقاصد کیلئے ملے، جمہوریت زندہ رہنی چاہئے، میرا نعرہ ہے:”جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ“…… ہم کسانوں کے معاملہ کی حمایت کرتے ہیں، میں ہر دوسرے مہینے دہلی آؤں گی۔غورطلب ہے کہ بنگال میں بڑی جیت کے بعد ممتا بنرجی کا یہ پہلا دہلی دورہ تھا۔ اس دورے میں انہوں نے اپوزیشن کے کئی لیڈروں سے ملاقات کی۔ کچھ دنوں پہلے ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بی جے پی کو ہرانے کیلئے پورے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا۔ ممتا بنرجی اسی کوشش میں مصروف ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن کا لیڈر کون ہوگا، اس سوال کو انہوں نے ٹال دیا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ کوئی جیوتش نہیں ہیں۔ بتادیں کہ وہ مرکز کی نریندر مودی سرکار پر مسلسل حملے کررہی ہیں۔ 2024 لوک سبھا انتخابات سے پہلے ممتا مسلسل اپوزیشن کا چہرہ بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...