ہم غداروں کو پہچاننے میں ناکام رہے: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 10:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کلکتہ،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترنمول کانگریس کے 80 سالہ ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری آج اپنے بیٹے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری کے نقش قدم پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے باپ اور بیٹے دونوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غدار اور چور ہیں، جو 2014 سے ہی میری حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ میری حکومت کے ذریعہ کیے کاموں کا کریڈٹ چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھیکاری خاندان کے گڑھ مشرقی مدنی پور کے کانتی شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اس خاندان نے میرے خلاف سازش کی ہے، جب کہ میں ان کی عزت کرتی تھی، انہوں نے اساتذہ کی بحالی کے نام پر روپے چوری کیے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ان کے دھوکہ کی شکار ہوئی ہوں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ان کی (ششیر ادھیکاری) بہت ہی عزت کرتی تھی، ایک بزرگ سیاست داں کے طور پر میں ان سے محبت کرتی تھی، میں نے ان کے گھر کی دیوار پر ایک پینٹ بھی بنائی ہے مگر ان لوگوں نے میرے ساتھ غداری کی ہے۔ یہ میر جعفر ہیں۔ خیال رہے کہ میر جعفر بنگال کے آخری نواب سراج الدولہ کے کمانڈر تھے، جن کی غداری کی وجہ سے نواب سراج الدولہ کو شکست ہوئی اور انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ یہ غدار کہہ رہے ہیں کہ وہ 2014 سے ہی بی جے پی کے رابطے میں تھے اس کا مطلب ہے کہ وہ میری حکومت کے خلاف سازش کر رہے تھے۔ میرے ساتھ رہ کر میری پارٹی اور حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر غدار ناکام ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج مشرقی مدنی پور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ششیر ادھیکاری ترنمول کانگریس کو الوداع کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ سال دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

ممتا بنرجی نے آج ادھیکاری خاندان کے تئیں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ترنمول کانگریس کے لوگ چور ہیں۔ تو ان چوروں نے کیا چوری کی ہے۔ کتنے روپے لئے ہیں کہ آج ان چوروں کو اپنے روپے بچانے کے لئے بی جے پی کے دامن میں پناہ لینی پڑی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بی جے پی کی قدم بوسی کرنے والوں کو ہم اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اسپتال بنائے ہیں، طلبا کو اسمارٹ کارڈ اور فون دئیے ہیں مگر یہ چور بولتے ہیں کہ ان کی بدولت یہ کام ہوئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے اپنا حوصلہ دکھاتے ہوئے کہا کہ گرچہ وہ زخمی ہوئی ہیں مگر آج بھی ان کا ایک پاؤں سلامت ہے اور وہ گیند کو لات ماریں گی تو گیند میدان سے باہر چلی جائے گی۔ ممتابنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ مجھے معاف کردیں میں ان غداروں کو پہچان نہیں سکی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ غدار ہمارے ساتھ رہیں گے اور ہمیں ہی دھوکہ دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...