ممتا بنرجی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، ’پرتشدد واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سخت کارروائی ہوگی‘؛ ممتا بنرجی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2021, 11:28 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے انہیں حلف دلوایا، جس کے بعد ممتا بنرجی ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہو گئیں۔

لف اٹھانے کے فوری بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بنگال میں اب تشدد کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’بنگال کو تشدد پسند نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر نظم و قانون کے مسائل کا جائزہ لوں گی اور یقینی بناؤں گی کہ ریاست میں امن قائم ہو۔

ممتا بنرجی نے مزید کہا ’’میں سبھی سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اگر کسی بھی پارٹی کے شخص نے تشدد کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میں امن کی حامی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔‘‘

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا مزید کہنا تھا کہ نظم و نسق کی ذمہ داری پچھلے تین ماہ سے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے زیر نگرانی تھی۔ کمیشن نے متعدد افسران کو تبدیل کر دیا، جنہیں پھر سے بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی حلف لیا ہے اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ امن برقرار رہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں زبردست فتح درج کر کے ترنمول کانگریس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ریاست میں مسلسل تیسری بار ٹی ایم سی اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں پارٹی نے 292 اسمبلی نشستوں میں سے 213 پر کامیابی حاصل کی ہے، جو اکثریت کے ہدف سے کافی زیادہ ہے۔ وہیں، اس اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری طاقت جھونک دینے والی بی جے پی صرف 77 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کر سکی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔