کوچ بہار واقعہ میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے ممتا بنرجی کی گفتگو، ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 9:31 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) الیکشن کمیشن کے ذریعہ کوچ بہار میں مرکزی سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد کسی بھی سیاسی لیڈروں کے جانے پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل سلی گوڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ یہ واقعہ سازش کا نتیجہ ہے۔ اس کے پیچھےامت شاہ شامل ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں کوچ بہار جانے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فائرنگ کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کوچ بہار جانے پر روک لگا دی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد ممتا بنرجی نے کوچ بہار جانے کا اعلان کر دیا تھا۔

ویڈیو کانفرنسنگ میں ممتا نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس واقعے سے متعلق کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے؟ اس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو الگ سمت دے سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل کو وہ کوچ بہار جائیں گی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گی۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ میں چارافراد کی موت ہوگئی ہے۔ مرکزی فورسیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فائرنگ مجبوری میں کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ ہنگامہ آرائی غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالزمان، حمید میاں، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...