ممتا بنرجی نے پرشانت کشور کی ٹیم سے پھر ملایا ہاتھ، لوک سبھا الیکشن پر نظر

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2021, 12:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتہ، 16؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاہانہ فتح حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی نظر اب لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر پرشانت کشور عرف پی کے کی ٹیم ’آئی پیک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ معاہدہ 2024 لوک سبھا انتخابات تک کے لیے کیا گیا ہے، لیکن 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات تک پی کے کی ٹیم انھیں مشورہ دیتی رہے گی۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بار آئی-پیک میں پرشانت کشور اس طرح متحرک نہیں رہیں گے جیسا کہ پہلے ہوا کرتے تھے۔ ایسا اس لیے کیونکہ پرشانت پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اب اپنی جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئی پیک اور اس کی 9 رکنی ٹیم پرشانت کے بغیر کس طرح کام کرتی ہے اور یہ کتنی مہارت کے ساتھ ترنمول کانگریس کو مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں فائدہ پہنچاتی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق ترنمول کانگریس اور آئی-پیک کے درمیان ہوئے معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ آئی-پیک سبھی ریاستی انتخابات میں شامل ہوگا جس میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات بھی شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس اور پرشانت کی ٹیم کے ساتھ ہوا یہ معاہدہ بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب تک جاری رہے گا۔ اس وقت تک یو پی، گجرات اور کرناٹک سمیت اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات بھی ہو چکے ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...