مسلم ووٹوں کے بیان پر ایکشن الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کی انتخابی مہم پر24گھنٹے پابندی عائد کردی
کولکتہ، 13؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)مغربی بنگال میں انتخابی ماحول کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے- الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے انتخابی مہم پر 24 گھنٹے کی پابندی عائد کردی ہے -
کہا جارہا ہے کہ یہ پابندی ہندو مسلم بیانات پر لگائی گئی ہے - اس پابندی کے بعد ترنمول کانگریس کے تمام کارکنان کافی ناراض نظر آرہے ہیں - اسی وجہ سے آج کولکتہ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اپنے کارکنان کے ساتھ احتجاج کریں گی-
بنگال میں کورونا کیسز میں 378 فیصد اضافہ، دیگر انتخابی ریاستیں بھی پیچھے نہیں