عام انتخابات جمہوریت اور آمریت میں راست مقابلہ: ملیکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

کلبرگی،14؍ اپریل (ایس او نیوز) موجودہ لوک سبھا انتخابات ، عام نوعیت کے انتخابات نہیں ہیں بلکہ یہ جمہوریت اور آنے والی آمریت کے درمیان جنگ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر ہندوستانی عوام نے جمہوریت اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو ووٹ دیا تو انھیں آمریت کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ سکیولر جمہوریت اور ہندوستان کے دستور کو بچالیا گیا تو بی جے پی کے ناپاک آمرانہ عزائم ناکام ہوجائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کیا۔ وہ گذشتہ رات چاند بی بی ، بی ایڈکالج میں منعقدہ اقلیتی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کا سب سے ناکام اور دروغ گو وزیر اعظم قرار دیا اور کہاکہ اپنی حکومت کی ایک کامیابی مود ی نہیں گنا سکتے ۔ ایک وعدہ انھوں نے ایسا نہیں کیا ان کی پوری پانچ سالہ معیاد اپنے گھوٹالوں کی پردہ پوشی کرنے اور کانگریس کو بلاوجہ برا بھلا کہنے میں گذر گئی ۔ انھوں نے کبھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ان کا سامنا نہیں کیا۔ ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ مودی کانگریس کی 55سالہ ترقیاتی جدوجہد کو کم نظری سے دیکھتے ہی اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک نے جو کچھ ترقی کی ہے وہ ان کے پانچ سالہ دورِ حکومت کا صلہ ہے، اس سے بڑا جھوٹ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ مودی ہندوستانی فوج کواپنی ذاتی فوج سمجھتے ہیں ، اسکے حملے کو اپناحملہ قرار دیتے ہیں، یہ ہندوستانی فوج کی توہین ہے ۔ عام انتخابات نے ان جھوٹوں کو سبق سکھانے کا بہتر موقع دیا ہے ، انھیں اقتدار سے بے دخل کرکے ملک دستور اور جمہوریت کے بچایئے ۔ محترم کنیز فاطمہ رکن اسمبلی کلبرگی شمال نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کو ووٹ دے کر راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید ناصر حسین ایم پی راجیہ سبھا نے بتایا کہ ملیکارجن کھرگے مسلمانوں ، دلتوں اور سبھی لوگوں کے بہی خواہ ہیں ۔انھوں نے مجھے راجیہ سبھا کا رکن نامزد کروایا۔ اس طرح محمد رحیم خان کو ریاستی کابینہ میں شامل کروایا۔ جناب وائی سعید صدر کرناٹک اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ لوک سبھا الیکشن میں مسلمانوں کو صرف ایک نشست دی گئی ہے لیکن کانگریس ہائی کمان نے وعدہ کیا ہے کہ مرکز میں حکومت بنانے کی صورت میں دو مسلمانوں کو ایم ایل سی بنایا جائے گا ، اور ایک مسلمان کو راجیہ سبھا میں نامزد کیا جائے گا۔ ظفر خان مبصر اے آئی سی سی نے بھی خطاب کیا ، اشفاق احمد چلبل کنونیئر نے استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض افضال محمود نے انجام دئیے۔ کنونشن میں عالم خان ، اسد علی انصاری ، عبدالرحمن منا ، نجم الاسلام احمر ، عادل سلیمان سیٹھ ، محمد احمد سابق مئیر ، سید نیر خورشید ، عارف خان ، خسرو چلبل ، واحد علی فاتحہ خوانی ، رفیق احمد ابو ، حبیب روسہ اور دیگر کارپوریٹرس شریک تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔