بی جے پی حکومت میں ہر چیز کی قیمت مقرر ہے قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کھرگے کی کرناٹک بی جے پی حکومت پر سخت تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 5:21 PM | ریاستی خبریں |

    گلبرگہ ،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایم اے حکیم شاکر) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے  اپنے ایک  بیان میں کرناٹک کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے کرناٹک میں ہر چیز کی قیمت مقرر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں خود بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ کرناٹک میں وزیر اعلیٰ   کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے 2500کروڑ روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس رقم کی ادائیگی کے بعد ہی   وزیر اعلیٰ  کا عہدہ مل سکتا ہے۔ کھرگے  نے کہا کہ رشوت کا معاملہ یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ کرناٹک میں ایک مٹھ کے سوامی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مٹھوں اور مندروں کے لئے جاری کی جانے والے سرکاری فنڈس میں سے 30فی صد حصہ حکومت کو ادا کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ تعمیراتی گتہ داران کا الزام ہے کہ انھیں اپنے تکمیل شدہ کاموں پر 40فی صد کمیشن ادا کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔  اس طرح ریاستی حکومت نے ہر چیز کے لئے ایک قیمت مقرر کی ہے،۔ ڈاکٹر کھرگے اتوار کے دن بھالکی ضلع بیدر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دے رہے تھے۔

 سینئر کانگریسی قائد کھرگے نے کہا کہ سابق میں کانگریسی قائیدین  نے دستوری  ترمیم کرکے دفعہ 371Jکے ذریعہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور اعلی تعلیمی نصابوں والے کالجوں میں داخلوں کے لئے تحفظات فراہم کئے۔ اس دستوری ترمیم کے سبب ااج اس علاقہ کے نوجوان اعلی تعلیمی نصابوں میں داخلے  حاصل کررہے ہیں اور سرکاری ملازمتوں میں بھی انھیں موقع مل رہا ہے۔

اس معاملہ میں کانگریسی قائیدین نے اس وقت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور مرکزی متحدہ محاذ کی صدر نشین سونیا گاندھی کو علاقہ حیدر آباد کرناٹک کو خصوصی موقف عطا کرنے اور اس علاقہ کے عوام کو روزگار اور تعلیم کے میدانوں میں تحفظات فراہم کرنے کے لئے راضی کروایا تھا۔ اس انقلابی اقدام کے سبب آج علاقہ حیدر آبد کرناٹک کے نوجوان سرکاری ملازمتیں حاصل کررہے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی نصابوں میں داخلے حاصل کررہے ہیں۔ لیکن اس کے برخلاف بی جے پی نے ریاست کرناٹک کے لئے کیا کارنامے انجام دئے ہیں جب کہ وہ ریاست او مرکز دونوں جگہ اقتدار پر ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائیمینٹ گیارنٹی اسکیم کے تقریبا 50فی صد فنڈس گھٹا دئے ہیں۔ مسٹر کھرگے نے الزام عائد کیا کہ ملک کے چند صنعت کاروں کے لئے بی جے پی ملک کے غریب عوام کے خلاف کام کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...