مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ؛ فریادی پولس افسر کا جائے حادثہ پر ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل کی موجود گی کا اعتراف؛ عدالت میں اعلی پولس افسر کی گواہی جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2019, 4:35 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 20 جون  (ایس او نیوز/پریس ریلیز)   مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج خصوصی این آئی اے عدالت میں بم دھماکہ معاملے کی فریاد (شکایت) لکھانے والے پولس افسر کی گواہی عمل میں آئی جس کے دوران اس نے عدالت کو حادثہ کے مقام شکیل گڈس ٹرانسپورٹ، بھکو چوک پر ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل کے موجود ہونے اور بم دھماکہ کی وجہ سے اس کے بکھرنے کا اعترا ف کیا اور اس تعلق سے عدالت کو تفصیلات بتائی۔

خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ونوڈ پڈالکر کے روبرو خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال کی جانب سے پوچھے  گئے سوال  کا جواب دیتے ہوئے پولس انسپکٹر سنیل بھاؤ راؤ پاٹل نے عدالت کو بتایا کہ 29 ستمبر 2008 کو وہ نائٹ شفٹ میں آزاد نگر پولس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر مامور تھا، تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب اسے پیغام موصول ہوا کہ بھکوا چوک میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد اس نے سینئر پولس افسران کو مطلع کیا اور آزاد نگر پولس اسٹیشن اور اطراف کے پولس اسٹیشنو میں موجود پولس کانسٹبلوں کو بھکو چوک پہنچنے  کی ہدایت دی اور وہ خود بھی سینئرکے ہمراہ بھکو چوک پہنچا جہاں دس پندرہ ہزار کا مجمع موجود تھا جو شدید مشتعل تھا جس نے پولس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا۔

سنیل پاٹل نے عدالت کو مزید بتایا کہ بھیڑ کو سمجھانے کی کوشش کی گئی اور پھر پورے علاقے کو بریکیڈ کی مدد سے گھیر لیا گیا، علاقے کو گھیرنے کے بعد اس نے جگہ کا معائنہ کیاجس کے دوران اسے ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل (ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل سادھوی پرگیاسنگھ ٹھاکر کی ہونے کا اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے) اور آٹھ دس سائیکلیں بم دھماکوں کی وجہ سے بکھری پڑی تھیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا تھا۔ 

سرکاری گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ حادثہ کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد اس نے سینئر پولس  افسران کی  ہدایتوں پرآزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریاد درج کرائی تھی اوراس تعلق سے اسٹیشن ڈائری بھی مرتب کی تھی۔

تادم تحریر سرکاری گواہ پولس افسر سے بھگوا ملزمین کے وکیل جے پی مشراء نے جرح شروع کی جو بدستور جاری ہے۔

دوران سماعت عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکلاء شریف شیخ، شاہد ندیم، ہیتالی سیٹھ، محمد ارشد، عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔

آج بھی عدالت میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر حاضر نہیں ہوسکی،سادھوی کے وکیل کے مطابق ملزمہ فی الحال دہلی میں پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں حصہ لے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...