مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی ڈسچارج عرضداشتیں نا قابل سماعت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 10:58 PM | ملکی خبریں |

جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کردی ہے، سماعت جلد: گلزار اعظمی
ممبئی،20/جولائی (ایس او نیوز/پریس ریلیز) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت اور سمیر کلکرنی کی جانب سے داخل مقدمہ سے خلاصی (ڈسچارج) کی عرضداشت جسے ممبئی ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ سماعت کے لیئے قبول کرلیا تھا کے خلاف بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے جس پر جلد سماعت متوقع ہے، یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں میں جمعیہ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے پٹیشن تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ ملزمین کی اپیلیں سماعت کے قابل ہی نہیں ہیں کیونکہ خصوصی این آئی اے عدالت کا فیصلہ حتمی فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ انٹر لوکیٹری آرڈر ہے اور قومی تفتیشی ایجنسی ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت داخل عرضداشت نا قابل سماعت لیکن اس کے باوجودہائی کورٹ نے اسے سماعت کے لیئے قبول کرلیا ہے جس پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنا چاہئے۔عرضداشت میں مزید درج ہے کہ حالانکہ این آئی اے نے ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ دی ہے لیکن نچلی عدالت نے اسے ماننے سے انکار کردیا اور ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر چھ ملزمین کے خلاف چارج فریم کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت شروع کردی اور ابتک اس معاملے میں تقریبا ً 120 سرکاری گواہوں کی گواہیاں عمل میں آچکی ہیں لہٰذاان سب باتوں کے مدنظر ملزمین کی ڈسچارج کی عرضداشت کو سماعت کیئے بغیر خارج کردینا چاہیئے تھا لیکن ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ ملزمین کی عرضداشت پر سماعت کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔گلزار اعظمی نے کہا کہ حالانکہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ہائی کورٹ میں بیان دیا تھا کہ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے لیکن دو مہینوں کا طویل وقفہ گذر جانے کے باوجود جب این آئی اے نے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا، جمعیۃ علماء نے اپنے وسائل سے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا اور کل سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی موجودگی میں عرضداشت داخل کردی گئی جس کا ڈائری نمبر 25167/2019  ہے جبکہ عرضداشت کو سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے فائنل کیا ہے۔واضح رہے کہ مالیگاؤں 2008 معاملے میں اے ٹی ایس نے ملزمہ سادھوی پرگیاسنگھ ٹھاکر (بی جے پی رکن پارلیمنٹ،بھوپال)سمیت دیگر ملزمین کے خلاف بم دھماکہ رچنے کی سازش کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور ان کے خلاف پختہ ثبوت بھی اکھٹا کیئے تھے لیکن بعد میں قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے تازہ تفتیش کے نام پر اس معاملے کی مزید تفتیش کی اور عدالت میں اضافی چارج شیٹ داخل کرتے ہو ئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ دے دی تھی۔این آئی اے کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر اور دیگر دو ملزمین سمیر کلکرنی اور کرنل پروہیت نے خصوصی این آئی اے عدالت میں ڈسچارج عرضداشت داخل کی تھی جس کی جمعیۃ علماء کے وکلاء نے مخالفت کی تھی جس کے بعد عدالت نے ان کی عرضداشتوں کو مسترد کردیا تھا، عرضداشتیں مستردکیئے جانے کے بعد تینو ں ملزمین نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں ہائی کورٹ نے ان کی عرضداشتوں کو سماعت کے لیئے قبول کرلیا حالانکہ تکنیکی بنیادوں پر ملزمین کی عرضداشتیں نا قابل سماعت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...