مالیگاؤں2008 بم دھماکہ معاملہ: بم دھماکہ کی ایف آئی آر درج کرنیوالے پولس افسر ک گواہی عمل میں آئی 

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2019, 10:12 PM | ملکی خبریں |

 

 ممبئی10جون (ایس او نیوز/پریس ریلیز) مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے میں آج دو سرکاری گواہوں کی گواہیاں عمل میں آئیں، جس میں ایک بم دھماکہ کی ایف آئی آر درج کرنے والا پولس افسر اور دوسرا بم دھماکوں کے مقامات کابم دھماکوں کے فوراً بعد ویڈیو گرافی کرنے والا پیشہ وارانہ فوٹو گرافر شامل ہے۔9/ ستمبر 2008 کی شب آزاد نگر پولس اسٹیشن (مالیگاؤں) میں ڈیوٹی پر مامور پی ایس آئی راج باڑو گوساوی جس نے بم دھماکوں کے فوراً بعد اس کے اعلی پولس افسران کی ہدایت پر حادثہ کی شکایت (ایف آئی آر) درج کی تھی نے آج خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ونود پڈالکر کے روبرو گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ اسے حادثہ والی شب سینئر پولس افسران نے حادثہ کی جانکاری دی جس کے بعد اس نے قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی اور اس تعلق سے اسٹیشن ڈائری بھی مرتب کی تھی۔سرکاری وکیل ترل گٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 29/ ستمبر 2008 کی شب وہ ڈیوٹی پر مامور تھا اور تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب اسے بذریعہ فون معلوم پڑا کہ بھکو چوک میں بم دھماکہ ہواہے جس کے بعد سے وہ لگاتار سینئر افسران کے رابطہ میں تھا اور ان کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔سرکاری گواہ نے عدالت کو تفصیلات سے ایف آئی آر اور اس کے متعلق بتایا جسے خصوصی جج نے اپنے ریکارڈ پر درج کیا۔سرکاری وکیل کے سوالات کے اختتام کے بعد دفاعی وکلاء سدیپ پاسبولااور جے پی مشراء و دیگر نے اس سے جرح کی اور اس پر الزام عائدکیا کہ اس نے سینئر پولس افسران کے اشاروں پر حادثہ کی جانکاری نہ ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج کی اور اسٹیشن ڈائری مرتب کی۔ایف آئی آر درج کرنے والے پولس افسر کی گواہی کے بعد حادثہ کی ویڈیو گرافی کرنے والے دیگر سرکاری گواہ کی گواہی عمل میں آئی جس نے عدالت کو بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد اسے آزاد نگر پولس اسٹیشن سے فون آیا جس کی تعمیل کرتے ہوئے وہ بھکو چوک پہنچا اور وہاں اس نے موٹر سائیکل پر ہونے والے بم دھماکہ کی ویڈیو گرافی کی تھی اور بعد میں تین عدد سی ڈی بنا کر پولس کو دی تھی۔دوران عدالت میں بم دھماکوں کے متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وکلاء شاہد ندیم، ہیتالی سیٹھ، شروتی ویدیہ، عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...