مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: ممبئی ہائی کورٹ نے این آئی اے کو گواہوں کے نام بند لفافے میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:37 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،15/جولائی (ایس اونیوز/پریس ریلیز)مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں ا ٓج ممبئی ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے قومی تفتیشی ایجنسی NIAکو حکم دیاکہ وہ اگلے پییر تک ان تمام سرکاری گواہوں کے نام بند لفافے میں عدالت میں پیش کرے جنہیں وہ ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے طلب کرنے والے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس اے ایم بدر نے ملزمین کرنل شریکانت پروہیت اور سمیر کلکرنی کی جانب سے داخل کردہ عرضداشتوں پر کارروائی کرتے ہوئے کہاکہ اگلے پیر تک خصوصی این آئی اے عدالت ایسے کسی بھی گواہ کی گواہی کا اندراج نہ کرے جس کا نام پہلے سے ملزمین کو پتہ نہیں ہے۔ہائی کورٹ نے قومی تفتیشی ایجنسی کو حکم دیاکہ وہ اگلے پیر تک عدالت میں بند لفافے میں ان تمام186 گواہوں کی تفصیلات مہیا کرائے جن کی گواہی متوقع ہے۔

عیاں رہے کہ مکوکا قانون کی رو سے تفتیشی ایجنسی کو یہ اختیار حاصل ہیکہ وہ ایسے سرکاری گواہوں کے ناموں کو مخفی رکھ سکتی جن کی گواہی اہمیت کی حامل ہے اور جن سے ملزمین رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔اب جبکہ بھگوا ملزمین پر سے مکوکا قانون ہٹ چکا ہے انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر آج سماعت عمل میں ا ٓئی۔

اسی درمیان بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے وکیل شاہد ندیم نے بتایا کہ آج خصوصی این آئی اے عدالت میں مالیگاؤں کے ساکن پنچ گواہ شکیل خلیفہ حاضر ہوئے تھے اور ان کی گواہی شروع ہونے ہی جارہی تھی کہ دفاعی وکیل پرشانت مگو اور ملزم کرنل پروہیت نے عدالت کو بتایا کہ تھوڑی دیر قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ صادر کیا ہیکہ اگلے پیر تک ایسے گواہوں کی گواہی نہیں ہوگی جن کے نام چار ج شیٹ میں مخفی ہیں اور پنچ گواہ کا نام بھی اسی فہرست میں تھا لہذا اس کی مزید گواہی کے تعلق سے عدالت فیصلہ صادر کرے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ خصوصی جج ونود پڈالکر نے نے دفاعی وکلاء اور این آئی اے کے وکیل کو بتایا پنچ سرکاری گواہ کی گواہی کو روکنا نہیں چاہئے کیونکہ اس کا نام اب ظاہر ہوچکا ہے جس کے بعد دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایاکہ عدالت چاہئے تو گواہی جاری رکھ سکتی ہے لیکن وہ اپنی جانب سے عدالت کو  اس تعلق سے کوئی بیان نہیں دیں گے جس کے بعد عدالت نے اپنی سماعت ملتوی کردی جس کی وجہ سے سرکاری گواہ شکیل خلیفہ کو ممبئی سے بغیر گواہی دیئے واپس جانا پڑا۔

این آئی اے کے چیف تفتیشی افسر دوبے نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کاحتمی فیصلہ آنے تک ان کی کوشش ہوگی کہ وہ عدالت میں ایسے گواہوں کو پیش کرے جن کے نام پہلے سے ظاہرہوچکے ہیں اور جن پر ملزمین کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

آج کی عدالتی کارروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ بھگوا ملزمین کی کوشش ہیکہ نچلی عدالت میں  روزانہ کی بنیاد پر جاری سماعت میں روڑے اٹکائے جائیں کیونکہ یکے بعد دیگر سرکاری گواہان ملزمین کے خلاف پختہ گواہی دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...