مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ:گواہوں کے منحرف ہونے کا سلسلہ جاری، ملزمین کے مبینہ دباؤ میں گواہان اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کررہے ہیں:ایڈوکیٹ شاہد ندیم

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 12:44 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،25؍نومبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز)مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 208کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران وہ اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگیا جس کے بعد عدالت نے اسے سرکاری وکیل کی گذارش پر منحرف قرارد یا۔

سبکدوش آرمی افسر نے آج خصوصی جج کو بتایا کہ سال2009 میں اے ٹی ایس افسران نے اسے کرنل پروہت کے ناشک دیولالی کیمپ میں واقع مکان پر ملزمین کی ہونے والی میٹنگ کے تعلق سے تفتیش کی تھی لیکن اس میٹنگ میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ کرنے جیسی گفتگو کا اسے علم نہیں ہے۔

منحرف گواہ نے وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ اے ٹی ایس کے افسرا ن نے اس سے تفتیش کی تھی لیکن اس نے ملزمین خصوصاً ملزم کرنل پروہت کے تعلق سے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا جو اس کے بیان میں لکھا ہے۔

سابقہ بیان سے انحراف کے بعد سرکاری وکیل نے گواہ پر الزام عائد کیاکہ آج وہ ملزمین کو بچانے کے لیئے عدالت میں ملزمین کے دباؤ میں گواہی دے رہا ہے اوروہ ملزمین کے دباؤ میں اپنے سابقہ بیان سے انحراف کررہا ہے۔

آج گواہ سے فریقین کی جرح نا مکمل رہی جس کے بعد عدالت نے اپنی کارروائی کل تک کے لیئے ملتوی کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔

حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے سرکاری گواہان کے اپنے سابقہ بیانات سے منحر ف ہونے پر بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) نے بتایا کہ ابتک جتنے بھی گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوئے ہیں بیشتر کا تعلق کرنل پروہت سے ہے اور تمام گواہان شہری گواہان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت گواہان کو اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ اس کا فائدہ ملزمین کو حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ابتک جتنے بھی گواہان منحرف ہوئے ہیں اس میں ایک بھی گواہ مسلم نہیں ہے اور مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے تمام گواہان نے استغاثہ کے حق میں گواہی دی ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ اس مقدمہ میں اے ٹی ایس پولس افسران کی گواہی کافی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ ایک طرف ملزمین کے دور قریب کے رشتہ دار، دوست اقارب وغیرہ اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کررہے ہیں اور این آئی اے بھی اس تعلق سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 208 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...