مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملہ: جس موٹر سائیکل پر بم نصب کیا گیا تھا وہ سادھوی پرگیہ نے خریدی تھی، خصوصی این آئی اے عدالت میں بائیک ڈیلر نے گواہی دی

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 12:33 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍ ستمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملہ میںآج ایک اہم گواہ نمبر 195کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کی دکان سے سال 2003میں ایک ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل خریدی گئی تھی اور صارف کا نام پرگیہ سنگھ ٹھاکر (سادھوی) تھا ، گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ بروکر(دلال) کے ذریعہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نامی خاتون نے موٹر سائیکل خریدی تھی۔ واضح رہے کہ انسدادددہشت گرد دستہ نے چارج شیٹ میں یہ دعوی کیا ہے کہ مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے خریدی گئی موٹر سائیکل پر بم نصب کیا گیا تھا جس میں مالیگائوں کے بھکو چوک میں 29ستمبر 2008 کو دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ لوگوں کی موت اور ایک سو ایک لوگ زخمی ہوئے تھے۔

گجرات کے سورت شہر میں واقع سدھی موٹر ایجنسی کے مالک نے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو سرکاری وکیل اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ریکارڈ کے مطابق ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل دلال کے ذیعہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نامی صارف نے خریدی تھی اور اس کا انجمن نمبر بھی وہی جو اس کے بیان میں لکھا ہوا ہے، گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ 10؍ نومبر 2008 کو اس سے اے ٹی ایس افسر ساونت نے تفتیش کی تھی جسے اس نے موٹر سائیکل کے متعلق معلومات فراہم کی تھی۔ گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اے ٹی ایس افسر نے تفتیش کے بعد اس کا بیان بھی درج کیا تھا جو عدالت کے سامنے ہے۔

سرکاری گواہ سے سوال و جواب کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشراء جرح کی اور کہا کہ آج وہ عدالت میں ایسا کوئی بھی دستاویزاتی ثبوت پیش نہیں کرسکتاکہ اس نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو موٹر سائیکل فروخت کی تھی جس پر گواہ نے عدالت کو بتایا کہ بذریعہ دلال پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے موٹرسائیکل خریدی تھی اور دلال نے جو دستاویزات اس وقت جمع کرائے تھے اس کے مطابق ایل ایم ایل موٹر سائیکل پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام پر ہے اور وہ ہی اس کی مالک ہے۔

گواہ نے دوران جرح یہ اعتراف کیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ان کی دکان پر موٹر سائیکل خریدنے نہیں آئی تھی لیکن اس نے بذریعہ دلال موٹر سائیکل خریدی تھی جس کا ثبوت آر ٹی او کے دستاویزات بھی ہیں۔

دفاعی وکیل نے سرکاری گواہ پر الزام عائد کیا کہ آج وہ عدالت میں اے ٹی ایس کے کہنے پر جھوٹی گواہی دے رہا کہ ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے خریدی تھی جبکہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کی دکان پر کبھی گئی ہی نہیں اور نہ ہی اس نے دلال سے موٹرسائیکل خریدی تھی۔اسی درمیان سرکاری گواہ سے دفاعی وکلاء کی جرح کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کو حکم دیا کہ وہ کل عدالت میں کسی دوسرے سرکاری گواہ کو پیش کرے۔
دوران سماعت عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال،ایڈوکیٹ عادل شیخ، ایڈوکیٹ قربان حسین(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشدمدنی) موجود تھے ۔

ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے ، ابتک 195 گواہوں کی گواہی عمل میںا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے لیکن کرونا وبا ء کی وجہ سے بیرون شہر اور بیرون ریاست کے گواہان ممبئی آنے سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے بقیہ گواہان کے بیانات کا اندراج کرنے میں تاخیر ہورہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔