دکشن کنڑا ضلع  میں کورونا سےہلاک ہونے والوں میں مردحضرات زیادہ : بچے سب سے زیادہ محفوظ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2021, 1:12 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:3؍ مئی (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں کووڈ سے متاثر ین معاملات کی تعداد 40ہزار سے  تجاوز کرگئی ہے۔ کووڈ پوزیٹیو آنے کے بعد صحت یاب ہونے والوں میں مختلف عمرکے لوگ شامل ہیں۔ جلد  شفا ہوکر گھر لوٹنے والوں میں بچے اول نمبر پر ہیں۔

گذشتہ برس کورونا وباء کے دوران  محکمہ صحت عامہ نے بزرگوں ، بچوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد ، حاملہ عورتوں کو زیادہ حفاظت برتنےکی صلاح دی تھی۔ پھر اس کے بعد مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم کیا گیا لیکن گنجان آبادی والے مقامات پر بزرگوں اور بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں پانچ سال کی  عمروالے 622بچوں میں کورونا پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ ایک لڑکی اور دو لڑکے کے سوا سبھی بچے صحت یاب ہوئے ہیں۔ 5سے 10سال کے 797بچوں میں کورونا پوزیٹیو پایاگیا تو سبھی بچے شفا یاب ہوئے  ہیں۔ 11سے 15 سال کے 1015بچے کورونا سے متاثر ہوئے ۔ ان میں سے صرف ایک لڑکا ہلاک ہوا بقیہ سبھی  صحت مند ہوگئے۔ ان باتوں کی جانکاری  محکمہ صحت کے  افسرا ن نے  دی ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارات کو دیکھیں تو زیادہ تر 61سے 70سال کے عمروالے ہی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس عمرکے کل 233لوگ کورونا سےمتاثر ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ 71سے 80کی درمیان والی عمر کے 166لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسی طرح کورونا سے متاثر ہوکر موت کا شکار ہونےو الوں میں عورتوں سے زیادہ دوگنے مرد ہونے کی بات معلوم ہوئی  ہے۔

جمعہ تک موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق دکشن کنڑ اضلع میں 757لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 226عورتیں ہیں ۔

کورونا کی دوسری لہر میں پرائمری اسکول کے بچے  محفوظ مانے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ایک اہم افسر نے بتایا کہ  16سے 30سال کے نوجوان کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پی یوسی اول و دوم کے کلاسس جاری رہنے سے کالج میں کسی ایک متعلم کو کوروناپوزیٹیو آیا تو سبھی کی جانچ کی گئی ہے۔جس کے بعد جن میں کورونا کی علامتیں ظاہر ہوئیں انہیں گھر میں ہی آئسولیشن میں رہنے کہاگیا ۔ لیکن چوری چھپے عوامی جگہوں پر گھومتے رہنے پر عوامی سطح کے ساتھ گھر کے بزرگوں کو بھی متاثر کیاہے۔ متوسط عمر کے افراد  میں کورونا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اسی عمر میں لوگ زیادہ  متاثر ہونے حالات بگڑے ہیں۔ ہوسکتا ہے وہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہونے میں دیری کئے ہوئے ہوں یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔ صحت عامہ محکمہ کے افسرنے بتایا کہ انہی وجوہات کی بنا پر بچوں میں جیسے ہی کورونا پوزیٹیو آتا ہے ان کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ کنٹونمنٹ زون تشکیل دے کر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی