کورونا نے جھارکھنڈ میں بھی رکھا قدم، پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ’ہندپیڑھی‘ علاقہ سیل

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 11:06 PM | ملکی خبریں |

رانچی، یکم اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈ اب تک کورونا وائرس کی زد میں نہیں آیا تھا، لیکن اب ریاست میں پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ اس خبر سے ریاست میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ریاست کی راجدھانی رانچی میں کورونا مریض ملنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور ضروری اقدام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولس نے رانچی کے ہندپیڑھی علاقہ کو فوری قدم اٹھاتے ہوئے سیل کر دیا ہے اور کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رانچی میں منگل کو کورونا پازیٹو پائی گئی ملیشیا کی ایک خاتون نے 16 مارچ کو نئی دہلی سے رانچی آنے والی راجدھانی ایکسپریس ٹرین کے بی-1 کوچ میں سفر کیا تھا۔ اب انتظامیہ نے اس بوگی میں سفر کرنے والے سبھی لوگوں کو سے کہا ہے کہ وہ رابطہ کرے اور اپنی جانچ کرائے۔ ایک بیان میں رانچی ڈپٹی کمشنر مہیماپت رے نے رانچی کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص 16 مارچ 2020 کو دہلی سے راجدھانی ایکسپریس کے بی-1کوچ میں سفر کر کے رانچی پہنچے ہیں، وہ اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دیں اور ضروری سمجھتے ہوئے اپنی جانچ کرائیں۔

کورونا پازیٹو ملیشیائی خاتون جس گھر میں رکی تھی، اس گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس گھر اور پڑوس کے لوگوں کو کوارنٹائن کے لیے رِمس بھیج دیا گیا ہے۔ رمس میں سبھی کی اسکریننگ ہو رہی ہے۔ اس علاقے میں ڈور ٹو ڈور کورونا کی اسکریننگ کی جا رہی ہے تاکہ انفیکشن زدہ لوگوں کا پتہ چل پائے اور انھیں آئسولیٹڈ کیا جائے۔

جن جن گھروں میں یہ خاتون رکی تھی، ان گھروں کو پولس و انتظامیہ کی ٹیم نے نشان زد کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملیشیائی خاتون ایک گروپ کے ساتھ رانچی آئی تھی اور اس گروپ کے لوگ مکہ مسجد، مدینہ مسجد اور بڑی مسجد علاقہ میں رہے۔ ان سبھی علاقوں کو نشان زد کر کے انتظامیہ ضروری کارروائی کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...