ذاکر نائک سے ملیشیا میں پوچھ تاچھ ہوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2019, 12:15 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 17 اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملیشیا میں مقیم متنازع اسلامک اسکالر ذاکر نائک کی جانب سے ہندوؤں پر دیئے گئے تازہ بیان کے بعد اسے سمن جاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ سخت گیر اسلامک اسکالر نے حال ہی میں ملیشیا کے ہندو فرقے اور چین کی ایغور مسلم برادری کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ ہندوستان میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اکسانے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں مطلوب ذاکر نائک نے کہا تھا کہ چینی ملیشیائی لوگوں کو ملک چھوڑکر چلے جانا چاہیے کیونکہ وہ اب ملک کے پرانے مہمان ہوچکے ہیں۔ ذاکر نائک گزشتہ تین برسوں سے ملیشیا میں مقیم ہیں اور سابقہ حکومت نے اسے اپنے ملک کی مستقل شہریت دے دی تھی۔ اس نے حال ہی میں کوٹا بھارو میں ایک متنازع بیان دیا کہ ملیشیا کے ہندو فرقے کے لوگ وزیراعظم مآثر محمد سے زیادہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں وفادار ہیں۔ مسٹر محمد کے دو وزیروں نے کابینی میٹنگ میں کل کہا کہ ذاکر کو ملک سے باہر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ مسلسل متنازعہ بیان دے رہا ہے ۔ اس کے اس بیان کے بعد سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ذاکر کی حوالگی کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ ذاکر نائک نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملیشیا میں رہنے والے ہندو فرقے کے لوگوں کے پاس ہندوستان میں رہنے والے اقلیتی مسلمانوں کے مقابلے 100 فیصد زیادہ حقوق ہیں۔ ملیشیا کے مواصلات کے وزیر گووند سنگھ دیو اور انسائی وسائل کے وزیر ایم کلسیگرن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ‘‘ ہم نے اپنا موقف واضح کردیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ذاکر نائک کو ملیشیا میں نہ رہنے دیا جائے ۔ وزیراعظم نے ہماری تشویشات کا نوٹس لیا ہے اور آگے کی کارروائی کو ہم ان پر چھوڑتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...