منگلورو کی ملالی مسجد تنازعہ؛ 17 اکتوبر کو  سنایا جائے گا عدالتی فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 1:07 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 29؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملالی مسجد کی آراستگی کے کام کے تعلق سے پیش کئے گئے اعتراضات اور عرضیوں پر سماعت کے بعد  منگلورو کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 17 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔

اپریل کے مہینے میں آراستگی اور درستگی کا کام چل رہا تھا تو ملبے میں چند ایسی چیزیں برآمد ہونے کا ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس ملبے کی اشیا ایک قدیم مندر کے باقیات سے مشابہت رکھتے ہیں۔ 21 اپریل کو کئی لوگ جمع ہوئے تھے پولیس نے مداخلت کر کے حالات کو قابو میں کیا۔ ہندو تنظیموں نے عدالت میں مقدمات بھی دائر کئے تھے۔ اس کے جواب میں مسجد انتظامیہ نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔