ملالہ یوسفزئی ایپل ٹی وی کے لیے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2021, 12:04 PM | عالمی خبریں |

نیو یارک، 10؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایپل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ معاہدہ فریقین کے مابین ایک کئی سالہ معاہدہ ہے، جس کے تحت ملالہ کی 'دنیا بھر میں عام انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے‘ ایسے ڈرامے، اینیمیشنز اور دستاویزی فلموں کے علاوہ ٹیلی ویژن سیریز بھی تیار کی جائیں گی، جن میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو درپیش حالات اور ان کی ضروریات پر توجہ دی جائے گی۔

ملالہ کا اظہار تشکر: اس معاہدے کے حوالے سے ایپل نے اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی کی طرف سے اظہار تشکر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت 23 سالہ ملالہ نے اس موقع پر کہا، ''میں اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں کہ خواتین، بچوں، نوجوانوں، مصنفین اور فنکاروں کی اس طرح مدد کر سکوں کہ ان کے لیے یہ اظہار بھی ممکن ہو سکے کہ وہ دنیا کو کن نظروں سے دیکھتے ہیں۔‘‘

ایپل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ملالہ کے اس موقف کا حوالہ بھی دیا گیا، ''مجھے یقین ہے کہ کہانیاں خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، دوستیاں قائم کرنے اور کئی طرح کی تحریکیں شروع کرنے کے علاوہ اس عمل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں کہ بچے اپنے لیے خواب دیکھنا بند نا کریں۔‘‘

ملالہ کی ٹی وی پروڈکشن کمپنی: شمال مغربی پاکستان کے دیہی علاقے میں صرف 10 برس کی عمر میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کی وکالت شروع کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ برس برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کر لی تھی۔

اس کے بعد سے وہ اب تک لڑکیوں اور خواتین کے لیے ڈیجیٹل پبلیکیشن شروع کرنے کے علاوہ اپنی ایک ٹیلی وژن پروڈکشن کمپنی بھی قائم کر چکی ہیں اور ایپل نے یہ معاہدہ اسی کمپنی سے کیا ہے۔

سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام: ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2012ء میں پاکستان کی وادی سوات میں اس وقت طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جب وہ صرف 15 برس کی تھیں جب وہ ایک بس میں سوار اسکول سے واپس گھر جا رہی تھیں۔

بچوں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کی جدوجہد کرنے والی ملالہ کو 2014ء میں اس وقت امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا، جب ان کی عمر صرف 17 برس تھی۔ انہیں یہ انعام بھارت کے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا، جو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت نمایاں بھارتی کارکن ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...