مکہ مکرمہ: اس مرتبہ خطبۂ حج اردو میں بھی نشر ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 9:26 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،26؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی حکومت نے اس مرتبہ خطبۂ حج کا اردو سمیت دس زبانوں میں ترجمہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الحرمین الشریفین کے امورکی ذمہ دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔

الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا ہے کہ امسال اردو، انگریزی، فارسی، بنگلہ، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں خطبۂ حج نشرہوگا۔ گذشتہ سال خطبۂ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔

سعودی عرب نے جون میں اس سال کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ان کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔ان منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے۔وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔

حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور یہ ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔گذشتہ سال پچیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب کی حکومت کا اہم فیصلہ

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے قانون تحفظ اطفال کے حوالے بعض نکات کی وضاحت کی ہے، جس کے مطابق بچوں کے ساتھ کیے جانے والے غیر قانونی سلوک پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ ...

مطافِ کعبہ میں تنہا دعا کرنے والی دنیا کی خوش قِسمت خاتون

کورونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر اس مرتبہ حج کے ایّام میں بعض بڑے نادر اور منفرد واقعات پیش آئے ہیں جن کا عام حالات میں تصور بھی ممکن نہیں۔ ایسے واقعات میں تازہ اضافہ ایک تنہا مسلم خاتون کی کعبۃ اللہ کے سامنے عبادت وریاضت ہے اور ان کے ساتھ مطاف میں کوئی دوسرا فرد نظر نہیں آرہا ہے۔

کیرالہ میں پیش آیا چٹان کھسکنے کا خطرناک حادثہ۔ 15ہلاک اور60سے زائدافراد ہوگئے لاپتہ۔ ملبے میں دب گئیں 30جیپ گاڑیاں 

کیرالہ کے مشہور تفریحی مقام ’مونار‘ سے قریب ’ایڈوکی‘ میں چٹان کھسکنے کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں تاحال 15افراد ہلاک ہونے اور 60سے زیادہ لوگ لاپتہ ہونے کے علاوہ 30جیپ گاڑیاں چٹان کے ملبے میں دب کر رہ جانے کی خبر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا؛ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات، نوجوان مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر سے لے کر جولائی کے وسط تک، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 60 لاکھ ...

جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سوپر کمپیوٹر کے استعمال کا اعلان

کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی ...

کرناٹک سے 40 امیدوار سیول سرویسز امتحان میں کامیاب

کرناٹک سے زائداز 40 امیدواروں نے 2019 کے یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اب آئی اے ایس ، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس اور دیگر میں ملازمت حاصل کریں گے۔