طالبان کا امریکہ سے افغان مسئلے کے پرامن حل کے لیے حقیقی اقدامات کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2019, 5:46 PM | عالمی خبریں |

 اسلام آباد /8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) افغان طالبان نے امریکہ سے مزید کوئی موقع ضائع کیے بغیر افغانستان کے مسئلے کو طاقت کے بجائے پْرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔طالبان کا یہ مطالبہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی افغانستان میں فوجی کارروائی کے 18 سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد اکتوبر 2001 میں افغانستان میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔افغان طالبان کے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں ایک بار پھر افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔طالبان نے فوجی انخلا کے حوالے سے بیان میں امریکہ سے کہا ہے کہ اگر یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو مزید 18 سال تک جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔طالبان کے طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے گزشتہ ایک سال سے جاری امن مذاکرات اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران امریکہ کینمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنماو?ں کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بات چیت کے نو ادوار ہوئے۔ جن میں فریقین مبینہ طور پر امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے میں امریکی فوجی سمیت متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی تو اس کے بعد صدر ٹرمپ نے یہ مذاکرات اچانک ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔امریکہ کے طرف سے ان مذاکرات کے بحال ہونے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔ طالبان وفد نے حالیہ دنوں میں اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان وفد نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کی پاکستان، طالبان یا امریکہ نے تصدیق نہیں کی۔ جبکہ ملاقات کی کوئی تفصیل بھی سامنے نہیں آئی تاہم بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فریقین کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔