مسقط: روی کی ظفار بلڈنگ میں لگ گئی زبردست آگ؛ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری؛ بھٹکل کے لوگوں کی دکانیں اور فلیٹس بھی جل کر خاکستر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th February 2022, 12:31 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 11 فروری (ایس او نیوز) مسقط کے روی میں اولڈ پولس اسٹیشن سے متصل ظفار (Dhofar) بلڈنگ کی ایک دکان سے بھڑکی آگ نے پل بھر میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں بھٹکل کے کئی لوگوں کی دکانیں اور فلیٹس بھی زد میں آگئی ہیں۔ رات ساڑھے بارہ بجے ملی اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، مگر ابھی ابھی عمارت کے اندر ایک سلینڈر بلاسٹ ہونے کی آواز آئی ہے۔ جس کے بعد آگ مزید تیز ہوگئی ہے۔

روی میں مقیم بھٹکلی جماعت کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ مغرب نماز کے وقت یعنی شام قریب 6:15 بجے ایک دکان میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگ گئی تھی جو کافی تیزی کے ساتھ پھیل گئی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت آگ کے شعلے بلند ہوئے، اکثر لوگ مغرب کی نماز کے لئے گئے ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ روی کی کافی پرانی مگر تجارت کے لحاظ سے اہم مارکٹ ہے جہاں گاہک بڑی تعداد میں خریدوفروخت کے لئے آتے ہیں اور اکثر بھیڑ لگی رہتی ہے۔ اس تجارتی کامپلیکس میں کم و بیش 25 دکانیں اور اوپری مالوں پرکئی رہائشی فلیٹس ہیں۔  چھ منزلہ عمارت میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والوں کی بھی پانچ دکانیں اور غالباً پانچ فیملیس رہائش پذیر ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ ان کی دکانیں اور فلیٹس بھی آگ کی زد میں آگئی ہیں۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچااور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے اوپری منزلہ کے فلیٹس میں کئی لوگ پھنس گئے تھے جن کو فائر بریگیڈ کا عملہ کرین کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ بعض بھٹکلی افراد کوبھی متاثرہ عمارت سے باہر نکالنے کے بعد سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے اسپتال  لے جانے کی خبر ہے، مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے سبھی محفوظ ہیں۔

متعلقہ عمارت کے سامنے والی عمارت میں موجود ایک عینی شاہد نے ساحل آن لائن سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے (عمانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، لیکن آگ کے شعلے بڑھتے نظر آرہے ہیں، اس کے مطابق پورے علاقہ میں دھواں بھرا ہوا ہے اور سامنے کرین کی مدد سے کچھ دیر پہلے بھی کسی کو عمارت کے اندر سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش جاری تھی ۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...