ایس ایم پرویز اور مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر اور جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2019, 6:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/اپریل (ایس او نیوز) قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے  لئے آج منگل کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں ایس ایم سید احمد پرویز صدر کے  عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ  مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی جنرل سکریٹری کے اہم عہدے کے لئے  منتخب کرلئے گئے۔

جناب ایس ایم پرویز صاحب بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ابتدائی سالوں میں  جنرل سکریٹری کے اہم عہدہ پر رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، اسی طرح موصوف قریب دو سالوں تک مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری  بھی رہ چکے ہیں، سلطان اسٹریٹ سے تعلق رکھنے والے ایس ایم پرویز تنظیم کےنائب صدر رہ کر بھی کام کرنے کا اچھا تجربہ رکھتے  ہیں۔ جبکہ تنظیم کی سیاسی  پینل کے کنوینر اور آخری میعاد میں جوائنٹ کنوینر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ جناب ایس ایم پرویز صاحب قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل  میں بھی محاسب کے طور پر کام کرنے کا اچھا خاصا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ وہ  انجمن کی ورکس کمیٹی کے سکریٹری بھی تھے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہونے والے مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی  صاحب بھی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن میں ایک عرصہ تک  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر رہ کر  فیڈریشن کو مضبوط کرنے اور مختلف اسپورٹس سینٹروں کے  نوجوانوں کو  متحد رکھنے میں کامیاب  ہوچکے ہیں۔ نوائط کالونی سے تعلق رکھنے والے عبدالرقیب صاحب مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل میں  سکریٹری برائے انتظامی اُمور اور محاسب کے طور پر بھی  اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ اسی طرح موصوف انجمن حامئی مسلمین بھٹکل میں بھی  پرائمری بورڈ و دینیات بورڈ کے سکریٹری رہ چکے ہیں۔ جناب عبدالرقیب صاحب نوائط کالونی تنظیم ملیہ مسجد میں بھی ایک عرصہ تک صدر سمیت  دیگر عہدوں پر رہ کر کام کرنے کا اچھا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔جبکہ موصوف انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی صد سالہ جشن کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں۔

آج تنظیم  انتظامیہ  کی عہدیداران کے انتخاب کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں  جملہ 64 اراکین شریک رہے، مسقط، جدہ، ریاض، دمام، دبئی، ممبئی، مینگلور، کالی کٹ وغیرہ  شہروں سے بھی تنطیم کے اراکین انتظامیہ آج کی میٹنگ میں خصوصی طور پر موجود تھے  ۔ تنظیم کے سابق صدر جناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا کی صدارت میں ہوئی آج کی میٹنگ میں  سبھی عہدیداران کا انتخاب باالاتفاق رائے  عمل میں آیا۔

نو منتخب عہدیداران اس طرح ہیں:

صدر:     ایس ایم سید پرویز

نائب صدر اول:   جناب محتشم جعفر (برنی)

نائب صدر دوم:  جناب عتیق الرحمن مُنیری

نائب صدر سوم:   جناب محتشم ہاشم  (برنی)

جنرل سکریٹری:  مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی

سکریٹری برائے انتظامی اُمور:  جناب شاہ بندری جیلانی

سکریٹری مالیات:   جناب ڈی ایف صدیق 

محاسب:  جناب  محتشم محمد احید 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔