صدارتی میڈل پانے والے بھٹکل ڈی وائی ایس ویلنٹائن ڈیسوزا کے اعزاز میں تنظیم کی جانب سے تہنیتی اجلاس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2019, 2:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز) صدارتی میڈل پانے والے بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزاکے اعزاز میں مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے31/اگست کی شب میں ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں صاحب اعزاز مسٹرڈیسوزا کے علاوہ بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا بھی بطور مہمان خصوصی شریک رہے۔

مولانا ارشاد افریکہ کی تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ سابق جنرل سیکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے مختصراً تنظیم کا تعارف پیش کیا۔ موجودہ جنرل سیکریٹری تنظیم جناب مولوی عبدالرقیب ایم جے  ندوی نے مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا اوراسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی ایک بہترین ٹیم بھٹکل سب ڈیویژن میں موجود ہونے کی وجہ سے بھٹکل میں امن و امان بحال رکھنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔جنرل سیکریٹری نے مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا کی طرف سے کیے گئے بعض اہم اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی زندگی پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری اور صدر تنظیم جناب ایس ایم پرویز کے ہاتھوں مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ مسٹر ڈیسوزا کو اس موقع پر ایک ٹرافی بھی دی گئی۔ نائب صدورجناب عتیق الرحمان منیری اور جناب محتشم ہاشم کے ہاتھوں دونوں مہمانوں کو میمنٹو پیش کیے گئے۔

مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا نے اپنے اعزاز میں جلسہ منعقد کرنے کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم اور اس کے ذمہ داران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ کسی بھی مقام پر امن و شانتی بنائے رکھنے کے لئے عوام، پولیس اور انتظامیہ کے درمیان تعاون اور تال میل بہت ہی ضروری ہے۔ اور بھٹکل میں تنظیم کے توسط سے انہیں سماجی قائدین اور عوام کا بھرپور تعاون ملا ہے جس کی وجہ سے اپنے تعیناتی کے دوران وہ یہاں پر بہت سے عوامی مفادات والے کام مرحلہ وار  انجام دینے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تنظیم اور شہر کے ذمہ داران سے گزارش کی کہ کم عمر بچوں کو موٹر گاڑیاں چلانے سے باز رکھنے کے سلسلے میں مزید توجہ دیں، کیونکہ اکثر حادثے کم عمر بچوں کی بے پروائی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں۔ انہوں نے اس علاقے میں پیش آنے والے جان لیوا حادثوں اور ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

مسٹر ڈیسوزا نے کہا کہ بھٹکل کے ماحول میں کام کرنے سے انہیں حالات کو سنبھالنے کاجو تجربہ حاصل ہوا ہے و ہ ان کے لئے دوسرے مقامات پر پوسٹنگ کے دوران بھی بہت کار آمد ہوگا۔ چاہے جس مقام پر بھی آئند ہ ان کی پوسٹنگ ہوجائے، وہ بھٹکل والوں کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

دوسرے مہمان خصوصی ساجد ملا نے اپنے تاثرا ت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے عوام جس طرح مل جل کر رہتے ہیں، وہ اس بات سے قطعی الگ ہے جو بھٹکل کے تعلق سے باہر سنی جاتی ہے۔ یہاں انہیں اس بات کا خوشگوار تجربہ ہوا ہے کہ اس میں یہاں کے مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی محبت، یگانگت اور اتحادکے علاوہ اپنے دین سے ان کا گہرا لگاؤ ہے۔یہ چیز دوسرے مقامات پر اتنے بڑے پیمانے پر دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔

 اس موقع پر نظامت کی ذمہ داری اداکرتے ہوئے جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے ان دونوں افسران سے کہا کہ آپ حضرات نے بھٹکل کے عام ماحول اور مسلمانوں کے عمدہ طرزعمل کے بارے میں جو تاثرات پیش کیے ہیں، اس سے پہلے بھی یہاں تعینات رہنے والے اعلیٰ افسران ایسے ہی مثبت     تاثرات لے کر یہاں سے گئے ہیں، لیکن بدقسمتی سے بھٹکل کے ساتھ جو منفی لیبل لگا ہوا ہے اس سے شہر سے باہر دوسرے مقامات پر ہمیں بڑی پریشانی اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے آپ جیسے افسران بھی دوسرے مقامات پر ہمارے تعلق سے پائی جانے والی بدگمانیوں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں تعاون کریں۔

صدر مجلس جناب ایس ایم سید پرویز نے مختصر خطاب کرتے ہوئے صاحب اعزاز ویلنٹائن ڈیسوزا اور اے سی ساجد ملا کے بہترین تاثرات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے تعلق سے باہر کے مقامات پر جو خوف و ہراس پید اکیا گیا ہے اس سے مختلف سطحوں پر مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے انجمن  جیسے تعلیمی ادارے میں ایک اسٹاف کی تقرری کے وقت پیش آنے والی رکاوٹ اور اس کے بعد ہونے والی خوشگوارتبدیلی کی مثال پیش کی اور کہا کہ بھٹکل کے نام سے خوف کھانے والوں کا جب ایک بار بھٹکل میں تقرر ہوجاتا ہے تو وہ یہاں کے پرامن ماحول سے اس طرح متاثر ہوتے ہیں کہ پھر بھٹکل چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔

تنظیم کے سیکریٹری برائے انتظامی امور جناب جیلانی شاہ بندری  نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ حاضرین کی تواضع کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...