آئین کے بنیادی اقدار کے مطابق بھائی چارہ، یکجہتی قائم رکھیں: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2020, 11:54 PM | ملکی خبریں |

جے پور،26/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے یومِ جمہوریہ 2020 کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ہم میں ہرشخص آئین کے بنیادی اقدار کے مطابق آپسی بھائی چارے اور یکجہتی کے ساتھ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو قائم رکھیں۔

اس موقع پر اشوک گہلوت بڑی چوپڑ پر پرچم کشائی کے بعد عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے معمار بابا صاب امبیڈکر کے جذبے کے مطابق ہم سب، ایک دوسرے کے ساتھ چلیں۔ گاندھی جی کی قیادت میں پنڈت جواہرلعل نہرو، مولانا آزاد سمیت دیگر عظیم رہنماؤں کی طویل جدوجہد کے بعد ملک کو آزادی ملی۔ انہیں کی جانفشاں کاوشوں کے بدولت آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بینت سنگھ شہید ہو گئے لیکن ملک کو توڑنے والی طاقتوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن آئینی اقدار میں عوام کے اعتماد کا یومِ مظہر ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ آئین کے جذبے کے مطابق ملک چلے اور آگے بڑھے۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر ہم سب کو مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک و ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھانے کا عزم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی، کئی اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...