ہوائی شورمیں بنیادی مسائل دبائے جارہے ہیں،بی جے پی کے دماغ میں پاکستان سماگیاہے، وزیراعظم تھوڑاوقت ملک کودے پاتے،’’ناچ نہ جانے پاکستان ٹیڑھا‘‘ کنہیا کا گری راج سنگھ پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th April 2019, 10:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی/بیگوسرائے :18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سی پی آئی کے بیگوسرائے کے امیدوار کنہیا کمار کی تیاری زوروں پر ہے۔ بہار کے بیگو سرائے سیٹ سے کنہیا کمار کا مقابلہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور آر جے ڈی کے تنویر حسن سے ہے۔کنہیا کمار نے اس درمیان فیس بک پر پوسٹ لکھ کر بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ پر جم کر حملہ بولا۔ کنہیا کمار نے لکھا کہ:’ویزا منتری جی گزشتہ پانچ سال کے اپنے پانچ بڑے کام بھلے نہ شمار کرا پائیں، لیکن پاکستان کا نام 5000 بار لے چکے ہوں گے۔ پاکستان ان کے دماغ میں اس طرح سماگیا ہے کہ انہیں کیرالہ میں پاکستان نظرآرہاہے۔ اس جذبے کو کیا نام دیا جائے؟ اگر وہ تھوڑا وقت اپنے ملک کو دے پاتے، تو آج بیگو سرائے میں ہماری امیدوں کی ترقی ہوتی۔ کبھی کیرالہ میں پاکستان دیکھنے والے وزیر کے بیان کا ویڈیو تو کبھی ہندوستانیوں کو پاکستان بھیجنے والے بیان کا ویڈیو۔ زمین کے مسائل کی بات نہیں ہوتی، بس ہوا ہوائی مسائل کے شور میں حقیقی مسائل کو دبایا جاتا ہے۔کنہیا نے لکھا کہ : ’ملک میں بے روزگاری نے گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہو، تب روزگار پر بات نہ کرکے عوام کو فرضی مسائل میں الجھا جایا جاتا ہے ۔ مسلمان اوراگلے پاکستان کو بھلا برا کہہ کر اپنی ذمہ داری سے فرار ہونے کی چھوٹ نہیں ملے گی۔ کنہیاکمارنے گری راج کی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ : ’ویزا وزیر کے بارے میں تو یہی کہنا ٹھیک ہوگا ’’ناچ نہ جانے پاکستان ٹیڑھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...