مہوا موئترا کا وی ایچ پی کے پروگرام میں شریک ریٹائرڈ ججوں پر کڑی تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2024, 5:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 12/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بدھ، 11 ستمبر کو وشو ہندو پریشد کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ہیمنت گپتا پر تنقید کی۔ جسٹس ہیمنت گپتا، جو اکتوبر 2022 میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، نے وی ایچ پی کے پروگرام میں اپنی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ "ہندوستان کے شہری" کے طور پر موجودہ مسائل پر گفتگو کرنے کے لیے اس تقریب میں شامل ہوئے تھے۔

دی کوئنٹ نے جسٹس گپتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "جہاں تک ریٹائرمنٹ کے بعد اس طرح کی تقریبات میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ ججوں کا تعلق ہے، میں دوسروں کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتا، لیکن مجھے موجودہ مسائل اور موضوعات پر بحث کرنے اور ان پر غور کرنے کے لیے فورمز میں شامل ہونے کی آزادی ہے۔ ‘‘

 

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ بےشک مائی لارڈ ، آپ کو کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کی آزادی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالئے، راجیہ سبھا کے نومینیٹڈ رکن بنئے،  بھگوان کو کچھ بھی کرنے سے کون روک سکتا ہے۔ہم صرف انسان ہیں - آپ سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں؟‘‘

پی ٹی آئی کے مطابق، سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے تقریباً 30 ریٹائرڈ ججوں نے مبینہ طور پر پ9 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ وی ​​ایچ پی کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے عدالتی اصلاحات پر مرکوز تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھوپال: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، جھانسہ دے کر شخص کو 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگایا

مدھیہ پردیش میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بھوپال پولیس کرائم برانچ نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ ملزمین نہ صرف نقلی نوٹ بنانے کا کام کرتے تھے بلکہ انہوں نے نقلی نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی ...

کولکاتا آر جی کر معاملے میں پیدا رخنات کا نہیں نکلا کوئی حل، بنگال حکومت اور ڈاکٹروں کی میٹنگ ناکام

مغربی بنگال کے 12 میڈیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور ریاستی چیف سکریٹری منوج پنت کے درمیان پیر کو ہیلتھ بلڈنگ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لئے تاریخ مقرر ...

وقف بل تنازعہ: جے پی سی میٹنگ کا اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا بائیکاٹ، قوانین کے مطابق کام نہ کرنے کا لگایا الزام

وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) کی میٹنگ لگاتار جاری ہے۔ آج (14 اکتوبر) بھی بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال کی قیادت میں میٹنگ ہوئی جس میں خوب ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا زیادہ ہوا کہ اس میٹنگ کا اپوزیشن ...

آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی تباہی

ملک کے بیشتر حصوں سے مانسون کی واپسی ہو چکی ہے، لیکن آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک تمل نادو اور آندھرا پردیش میں متعدد مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی ...

رتن ٹاٹا کا جانا ایک ذاتی نقصان ہے: سدھا مورتی

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور انفوسس کے بانی نارائن مورتی کی اہلیہ سدھا مورتی کا آنجہانی رتن ٹاٹا کے ساتھ خاص تعلق تھا۔ ایک موقع پر، انہوں نے رتن ٹاٹا سے دو خاص تحفے طلب کیے تھے، جنہیں رتن ٹاٹا نے فوراً فراہم کر دیا۔ سدھا مورتی کو یہ تحفے اس قدر پسند ہیں کہ وہ آج بھی انہیں اپنے ...

بی جے پی اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، آر ایل ڈی کو ایک سیٹ ملنے کی توقع!

اتر پردیش میں 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دہلی میں بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی ان 10 سیٹوں میں سے 9 پر الیکشن لڑے گی، جبکہ آر ایل ڈی میرپور سے ایک سیٹ پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کے لیے ...