کاروار میں مہرشی والمیکی جینتی پروگرام میں طلبا کی تہنیت : جدید ترقی نے زند گی کو بدل کررکھ دیا ہے : ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بدلی ہوئی جدید زندگی میں لوگوں کے اصول واقدار میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ نئی نسل میں پہلے جیسے  بزرگوں کا احترام باقی نہیں رہا،نئی نسل کے نوجوان صرف  ظاہری اصولوں پر اکتفا کرنا افسوس ناک ہے۔ والدین خاص کر اس سلسلے میں نوجوانوں پر توجہ دے کر تربیت و رہنمائی کرنےکی اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اپیل کی۔

ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت، محکمہ سماجی فلاح وبہبودی ، محکمہ پسماندہ طبقات فلاحی وبہبودی ، محکمہ کنڑا اور سنسکرتی اور کاروار میونسپالٹی کے اشتراک سے منعقدہ مہرشی والمیکی جینتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مہرشی والمیکی کی مثال پیش کرتےہوئے نوجوانون سے کہاکہ جس طرح رتنا کر ،والمیکی میں تبدیل ہوئے اسی طرح وہ اپنے اخلاق و کردار کی مثال پیش کرتےہوئے بہتر زندگی تعمیر کریں۔ ڈاکٹر گیتا تلوار نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے رامائن جیسی طویل نظم لکھنے والے مہرشی والمیکی سماجی شاعر ہیں، ان کے سماج والے بھی دستوری حقوق اور سہولیات سے استفادہ کرتےہوئے ترقی کرنے کی اپیل کی۔ طبقے کے لیڈران شیام والمیکی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ محکمہ جات کے افسران ہیمنت راجو، ایس پرشوتم، ناگراج تلوار وغیرہ موجود تھے۔

پروگرام میں گزشتہ سال ایس ایس ایل سی اور  پی یوسی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے طلبا کی تہنیت کی گئی اور محکمہ کی طرف سے کئی سہولیات کی تقسیم کی گئی ۔ پروگرام سے قبل ڈی سی دفتر سے مہرشی والمیکی کی تصاویر اور فنکاروں پر مشتمل جلوس نکالاگیا۔ ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے جلوس کا اجراء کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...