مہنگائی اور ایندھن کی بے تحاشہ قیمتوں کے خلاف مہیلا کانگریس کا احتجاج، پارلیمنٹ کا محاصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 8:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آل انڈیا مہیلا کانگریس کی ارکان نے منگل کے روز مہنگائی اور ایندھن کی بے تحاشہ قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی طور پر پارلیمنٹ کا محاصرہ کیا۔ مہیلا کانگریس کی قومی صدر نیتا ڈیسوزا نے اس احتجاج کی قیادت کی اور اس میں پڈوچیری مہیلا کانگریس کی سربراہ اور بالی ووڈ اداکارہ نغمہ اور دہلی مہیلا کانگریس کی صدر امریتا دھون سمیت متعدد کارکن شامل رہیں۔ مہیلا کانگریس کی کارکنان نے بیل گاڑی پر سوار ہو کر بڑھتی مہنگائی کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔

دہلی مہیلا کانگریس کی صدر امریتا دھون نے اس موقع پر کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کے داموں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج عام آدمی خوردنی تیل، آلو، پیاز، ٹرامٹر جیسی روزانہ کی ضرورت والی چیزوں کے لئے اضافی قیمت ادا کر رہی ہے۔ اس کے خلاف یہ احتجاج کیا گیا۔ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے اور معاشی بحران سے دو چار ہے۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ بی روزگاری اور مہنگائی پر لگام لگانے میں حکومت ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

وہیں، مہیلا کانگریس کی قومی صدر نیتا ڈیسوزا نے کہا، ’’آج ہر گھر کی خاتون کے ذریعے اٹھائی گئی عوام الناس کی بلند و بالا آواز کو مودی حکومت پولیس کی کارروائی کے دم پر دبا نہیں سکتی۔ عوام الناس کی آواز بن کر ہم مودی حکومت کو عوام کی طاقت کا احساس ضرور کرائیں گی۔‘‘

غورطلب ہے کہ سرمائی اجلاس کے دوران مہیلا کانگریس کے پارلیمنٹ کے محاصرہ کے بعد مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس آئندہ 12 دسمبر کو دہلی میں ایک عظیم الشان اجلاس کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس اجلاس میں ملک بنھر سے پارٹی کے لیڈران اور کارکنان شامل ہوں گے۔

قبل ازیں، کانگریس نے مہنگائی کے مسئلہ پر ملک بھر میں ایک عوامی بیداری مہم بھی چلائی تھی، جس کے ذریعے پارٹی کے سینئر لیڈران اور کارکنان ضلع سطح اور بلاک سطح پر عوام لوگوں کے درمیان پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...