امتیازی کامیابی حاصل کر نے والے طالب علم کے گھر پہنچ کر وزیر تعلیم سریش کمار نے تہنیت پیش کی

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست(ایس او  نیوز)یاد گیر سے روزگار کی تلاش میں بنگلورو پہنچ کر مزدوری کے ساتھ تعلیم حاصل کر تے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحان میں 616مارکس حاصل کر نے والے مہیش نامی طالب علم کوریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم سریش کمار نے خود اس کی جھو نپڑی میں پہنچ کر تہنیت پیش کی۔

اطلاع کے مطابق جیون بیمہ نگر کے کرناٹک پبلک اسکول کے طالب علم مہیش نے اس مرتبہ ایس ایس ایل سی امتحان میں 625میں سے616مارکس حاصل کئے ہیں اور اپنی والدہ ملوا کے ساتھ جھونپڑ پٹی میں رہتا ہے۔

بتا یا جا تا ہے کہ مہیش اپنی والدہ کا ہاتھ بٹا نے عمارتوں کی تعمیرات میں مزدوری کر تے ہوئے تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا۔اور اس کے والد کا انتقال اس کی 5سال کی عمر میں ہی ہو گیا تھا۔تہنیت قبول کر تے ہوئے مہیش نے بتا یا کہ اسے خوشی ہو رہی ہے کہ خود وزیر برائے تعلیم نے اس کی جھو نپڑی میں آکر تہنیت پیش کی ہے۔

مہیش نے بتا یا کہ وہ اب آئندہ سائنس میں تعلیم حاصل کر نا چاہتا ہے اور اسی طرح محنت و مشقت کے ساتھ اساتذہ کی رہنمائی میں بہتر تعلیم حاصل کر نے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گا۔اس نے بتا یا کہ وہ کافی خوش قسمت ہے کہ اس کو وزیر تعلیم نے تہنیت پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...