متھرا عیدگاہ میں مورتی رکھنے کا اعلان -ملک کو تشدد کی آگ میں جلانے کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2021, 11:44 AM | ملکی خبریں |

پرتاپ گڑھ، 22؍نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) بھارت ہندو مہا سبھا کے ذریعہ متھرا عیدگاہ میں آئندہ 6 دسمبر 2021 کو مورتی رکھنے کے اعلان نے ایک مرتبہ پھر اجودھیا کی یاد تازہ کر دی،جہاں مورتی رکھنے کے بعد مسجد کو منہدم کر کے ملک کی جمہوریت،آئین و سکیولرزم کی دھجیاں اڑاکر ملک کو تشدد کی آگ میں جلا دیا گیا تھا،آج ایک مرتبہ پھر ماضی کو دہرا کر ملک کو تشدد کی آگ میں جلانے کی کوشش کی جا رہی ہے - بی جے پی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اپنی حامی تنظیموں کو آگے کر کے عید گاہ میں مورتی رکھنے کا اعلان کراکر اکثریت کے پولرائزیشن کی کوشش شروع کر دی ہے،جو جمہوریت و آئین کے خلاف ہے - پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بی جے پی کی سازش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے،اس نے ترقی کے برعکس صرف فسطائیت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے - فسطائیت کے سہارے ملک میں زہر گھول کر نفرت کا ماحول بنایا ہے -ملک میں بڑھتی بے روزگاری و مہنگائی سے اب بی جے پی کی پالیسیوں سے عوام اوب چکی ہے،جس کے سبب بی جے پی اپنے تئیں عوامی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے انتخاب میں اپنی کامیابی کیلئے اپنی حامی تنظیموں کو آگے کرکے متھرا عیدگاہ کا ایشو اٹھاکر ملک کو تشدد کی آگ میں جلانے کی کوشش میں پولرائزیشن کا خواب دیکھ رہی ہے - غور طلب بات یہ ہے کہ ہندوستان میں روز بروز اقلیتوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے -آسام،تریپورہ کے بعد اب اتر پردیش کے مسلمان اس نفرت کی سیاست کا کس طرح اپنا دفاع کریں،یہ ایک اہم سوال ہے؟ آج پھر ایک مرتبہ اتر پردیش کے انتخاب کو دیکھتے ہوئے بی جے پی فسطائیت کا کارڈ کھیلنے کیلئے کوشاں ہے -متھرا عیدگاہ کو مذہبی بنیاد پر متنازعہ بناکر بی جے پی نے جس طرح سے اپنی حامی تنظیموں کو اکسا کر مورتی رکھنے کا اعلان کرایا ہے،اس سے ملک کا امن امان و خیرسگالی کا ماحول گندہ ہو رہا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...