مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا انفیکشن کے 506 نئے کیسز درج، مزید 16 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2020, 1:38 PM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر کے آٹھ ضلعوں میں کورونا وائرس کے کم از کم 506 نئے معاملے درج ہوئے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں پیر کی رات تک اس مہلک وائرس کے سبب 745 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں اور 20764 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹر سے یواین آئی کے ذریعہ یکجا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے بری طرح متاثر اورنگ آباد میں اس کے سبب سات مریضوں کی موت اور 214 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب جالنا میں 32 معاملے اور تین مریضوں کی موت، لاتور میں 79 معاملے، عثمان آباد میں 47 معاملے اور ایک مریض کی موت، پربھنی میں 15 معاملے اور ایک مریض کی موت، ناندیڑ میں 70 معاملے اور دو کی موت، بیڑ میں 32 معاملے اور دو کی موت نیز ہنگولی میں اس وائرس سے متاثرین 17 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...