مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری، پہلی خاتون الیکشن کمشنر کی بھی موت

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 4:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،16؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہارشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر اور سینیئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلما ستیہ نارائن کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ 72 سالہ سبکدوش افسر کو کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس ہوا تھا حال اور ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے اندھری ایسٹ میں واقع سیون ہلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

1972 بیچ کی خاتون آئی اے ایس افسر ستیہ نارائن کو ریاست کی پہلی خاتون چیف الیکشن کمشنر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ان کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے والے دیگر اعلی سرکاری افسران انہیں ایک سخت لیکن منصفانہ عہدیدار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، سپریا سولے اور انل پرب سمیت مختلف سیاسی لیڈران نے ستیہ نارائن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل بی ایم سی کے ایڈیشنل سٹی کمشنر (ایچ ایسٹ وارڈ) اشوک کھیرنار کی بھی ہفتہ کے روز کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

اپنے سرکاری فرائض کے علاوہ ستیہ نارائن ایک مصنفہ بھی تھیں اور انہوں نے مراٹھی میں درجنوں کتابیں بھی لکھی تھیں۔ ستیہ نارائن نے مہاراشٹر میں سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینیئر عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھوپال واقعہ: بی جے پی حکومت خواتین کی سلامتی میں ناکام، راہل گاندھی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔

مقید صحافی صدیق کپن اپنی بیمار والدہ سے آن لائن ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے دی منظوری

 اترپردیش میں ہاتھرس کے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر جانے کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آزاد صحافی صدیق کپن کو جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی والدہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کے مطالبے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کا ملک گیر احتجاجی مظاہرہ

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ریپبلک ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے واٹس اپ چیٹ لیک کے ذریعہ ہونے والے انکشافات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارنب گوسوامی سے پوچھ تاچھ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے ا اور مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے اعلی سطحی انکوائر ی کے مطالبے کو لیکر ...

ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کے مطالبے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کا ملک گیر احتجاجی مظاہرہ

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ریپبلک ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے واٹس اپ چیٹ لیک کے ذریعہ ہونے والے انکشافات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارنب گوسوامی سے پوچھ تاچھ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے ا اور مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے اعلی سطحی انکوائر ی کے مطالبے کو لیکر ...

فورلین شاہراہ پر جانوروں کی موجودگی سے حادثات میں اضافہ : کیا مویشی پالن وزیر کی تجویز کارگر ہوگی ؟

ساحلی پٹی پر قومی شاہراہ کو منتقل کرتےہوئےفورلین کی تعمیر ہورہی ہےتقریباً کام مکمل بھی ہوچکاہے، اس کے باوجود  فورلین شاہراہ سواریوں اور مسافروں کی مشکلات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔ شاہراہ پر جہاں تہاں کھڑے جانوروں سے بار بار حادثات ہورہےہیں انسانی جانیں تلف ہورہی ہیں ...

منی پال کے کستوربا اسپتال میں جدید ٹکنالوجی پرمنحصر اینڈوسکوپ اور ڈے کئیر خدمات کا افتتاح:نظامِ ہاضمہ کی بیماریوں کا مکمل علاج

منی پال کے کستوربا اسپتال میں ترقی یافتہ ملٹی لائٹ ٹکنالوجی اینڈوسکوپ (ایل سی آئی )  اور ڈے کئیر اینڈو سکوپ خدمات کا  آج جمعرات کو  ماہے منی پال کے کو چانسلر(شریک چانسلر)  ڈاکٹر ایچ ایس بلّال کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔