کوئی حکومت سازی کو تیار نہیں تو شیو سینا یہ ذمہ داری اٹھا سکتی ہے: سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 12:33 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،10؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کہا ہے کہ اگر کوئی جماعت بھی حکومت سازی پر راضی نہیں ہے تو شیوسینا یہ ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ راؤت نے یہ بھی کہا کہ تمام جماعتوں کے کچھ امور پر اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن کانگریس ریاست کی دشمن نہیں ہے، ان کے بیان کے بعد قیاس آرائیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہیں۔

سنجے راوت کے اس بیان سے کے بعد یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا شیوسینا کو دوسری پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے؟ اس کا یہ مطلب بھی نکالا جا رہا ہے کہ شیوسینا اب بی جے پی کو حمایت نہیں دینے والی کیوں کہ گورنر نے ہفتے کو بی جے پی کو حکومت سانے کے لئے مدعو کیا ہے۔

دریں اثنا، شیوسینا نے بی جے پی کا موازنہ ہٹلر کی جماعت سے سے کیا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں کہا ’’5سال دوسروں کو ڈر دکھا کر حکومت کرنے والا گروہ آج خود خوف زدہ ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست مہاراشٹر ہی میں ہونی چاہئے۔ مہاراشٹر دہلی کا غلام نہیں ہے۔‘‘

شیوسینا نے مزید کہا، ’’اس بار ایسی صورتحال ہے کہ ادھو ٹھاکرے فیصلہ کریں گے کہ مہاراشٹر کا وزیر اعلی کون ہوگا۔ ریاست کے بڑے رہنما شرد پوار کا کردار اہم ثابت ہوگا۔ جو کچھ بھی ہو لیکن اس بار وزیر اعلی بی جے پی سے نہ ہو یہ مہاراشٹرا کی آواز ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...