اب مہاراشٹر میں این آر سی کی تیاری، نظر بندی مرکز بنانے کیلئے مانگی زمین!

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ویسے وزیر داخلہ امیت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ان کی حکومت پورے ملک میں این آر سی لاگو کرے گی اور آسام میں اس تعلق سے حتمی فہرست31اگست کو جاری بھی ہو گئی ہے اور آسام کے19لاکھ لوگوں کے نام اس فہرست میں نہیں ہیں - جن افراد کے نام فہرست میں نہیں ہیں ان میں کئی افراد کا تعلق فوج اور دیگر محکموں سے ہے- آسام کے بعد اب ایسی خبریں ہیں کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی این آر سی لاگو کرنے کی تیاری ہو رہی ہے- میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی وزارت داخلہ ریاست میں غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مراکز بنانے کی تیاری کر رہی ہے-این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ نے نوی ممبئی پلاننگ اتھاڑٹی سے نظر بندی مرکز بنانے کے لئے زمین دینے کو کہا ہے-حکومت کے اس قدم سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آسام کے بعد مہاراشٹر میں بھی ایسے لوگوں کا پتہ لگانے کی تیاری ہے جو غیر قانونی طور پر وہاں رہ رہے ہیں اور ان غیر قانونی لوگوں کوحراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مرکز بنائے جائیں گے-این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہارشٹر سٹی اینڈ انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہے- اس خط میں نیرول میں دو سے تین ایکڑ زمین دینے کی بات کہی گئی ہے- واضح رہے کہ نیرول ممبئی سے بیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے- اس خبر کے بعد مہاراشٹر میں باہر سے آئے لوگوں میں زبردست بے چینی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...