ممبئی میں  جعلی کورونا رپورٹ کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر سمیت بس ڈرائیور گرفتار ، ٹوراینڈ ٹروایلس والوں پر بغیر جانچ کے رپورٹ فراہم کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2021, 2:20 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،14؍اپریل (ایس او نیوز)  کا شی  میرا فائنٹین ہوٹل کے قریب ناکہ بندی کرکے گجرات جانے والی ایک بس کو کرائم برانچ اہلکاروں نے روک کر بس پر سوار23 مسافروں 2 ؍   ڈرائیور اور ایک  کلینر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا۔  تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خوف سے گجرات جانے والی اس بس پر سوار تمام مسافروں نےکوروناٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنایا تھا۔

ممبئی کے معروف روزنامہ انقلاب میں شائع رپورٹ کےمطابق کاشی میرا کے سینئر پولیس انسپکٹراوی راج کراڑے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن دوبارہ لگائے جانے کے پیش نظر مزدور اور شہری اپنے آبائی وطن لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کوشش کے دوران ٹور اینڈ ٹراویلس  والے  کورونا کے آرٹی پی ٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر دے رہے ہیں ۔’’انہوں نے بتایا کہ ہمیں مخبر کے ذریعے  کریتا ٹراویلس اور ’ پون ٹراویلس ‘کی بس میں بعض لوگوں کے کوویڈ کے جعلی سرٹیفکیٹ  کے ساتھ سفر کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پرکاشی میراروڑ پرفائنٹین ہوٹل کے پاس ناکہ بندی لگائی گئی۔ جب وہاں سے گزرنے والی ’پون ٹراویلس‘ کی بس کو روکا گیا تو اس میں 23مسافر سوار تھے جو گجرات جارہے تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ گجرات میں داخلے کیلئے کورونا کی جانچ کا نگیٹیو سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے اس لئے مسافروں نے ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک کوزائد پیسے دے کر جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھا تھا جو سفر کے دوران ان کے ساتھ تھا۔ اُن کے   سفر میں تعاون کرنے والے  بس ڈرائیور اور کلینر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اورتماموں کو کاشی میرا  پولیس  اسٹیشن کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...