مہاراشٹر کے لوگ ہو جائیں تیار، 17 مئی کے بعد لگنے والا ہے لاک ڈاؤن 4.0

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 8:23 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،8؍مئی(ایس او نیوز؍ایجسنی) مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے لگاتار بڑھتے معاملوں کے درمیان کئی لوگ اس بات کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن 3.0 بھلے ہی 17 مئی کو ختم ہو رہا ہو، لیکن ریاست میں اس لاک ڈاؤن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا یہ اندیشہ صحیح ثابت ہوتا ہو انظر آ رہا ہے کیونکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی ایک میٹنگ کے دوران اشارہ دے دیا ہے کہ مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

پارٹی لیڈروں کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریڈ زون والے علاقوں میں مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن کو بڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ حالات بہت اچھے نہیں ہیں۔ دراصل ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کی حالت سب سے خراب ہے۔ ممبئی اور پونے میں تو حالات اتنے خراب ہیں کہ لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مہاراشٹر کے کل انفیکشن معاملوں کا تقریباً 90 فیصد کا تعلق صرف ممبئی اور پونے سے ہے۔

لاک ڈاؤن 3.0 کے دوران کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اس لیے عوام کے ساتھ ریاستی حکومتیں بھی متفکر ہیں اور سب سے زیادہ فکر مند مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہی ہیں۔ یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار پہنچنے والی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے کیسز لگاتار بڑھنے کی وجہ سے ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں بھی متفکر ہیں اور ادھو حکومت کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر پروین ڈاریکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن بڑھایا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں ونچت بہوجن اگھاڑی پارٹی کے لیڈر پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیں ریاست کے ذریعہ اٹھائے جا رہے اقدام کے بارے میں بتایا اور ایک اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مئی کے آخر تک حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...