مہاراشٹر: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے افرا تفری، کئی کلو میٹر تک گھروں کو پہنچا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2021, 12:01 AM | ملکی خبریں |

پالگھر، 17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے پالگھر ضلع واقع ڈھانو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ یہ فیکٹری ڈھانو ہائیوے سے تقریباً 15 کلو میٹر دور جنگل میں موجود ہے۔ دھماکہ کے بعد لگی آگ سے تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر تک کے علاقے میں موجود گھروں میں نقصان ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز 15 سے 20 کلو میٹر تک سنائی دی۔ ہر طرف آگ کا دھواں ہی دھواں دکھائی دینے لگا۔ اب تک آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر کتنے لوگ ہیں اور یہ واقعہ کیسے سرزد ہوا، فی الحال اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ہے۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور جانکاری جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندر کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ دمکل کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر اپنا کام کر رہی ہیں لیکن رک رک کر ہو رہے دھماکہ کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلیں در پیش ہیں۔ فیکٹری کے پاس جانا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...