مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کی دستک ، نئی پابندیاں ، دکانیں صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کھلی رہی گی

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2021, 1:02 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ، 21؍ اپریل (ایس او نیوز) مہاراشٹر میں جنتا کرفیو کے نفاذ کے ایک ہفتہ بعد بھی حالات میں سدھار نہ آنے اور کورونا کے نئے معاملات میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کی دستک سنائی دینے لگی ہے جس کے تعلق سے وزیراعلیٰ اُ دھوٹھا کرے بدھ کو حتمی  اعلان کر سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے امکان کو تقویت اس وقت ملی جب ریاستی حکومت نے بدھ سے دکانوں کے کھلنے کے اوقات کو محدودکرد یا۔

کابینی وز یرلاک ڈاؤن کے  حق میں : مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ تمام وزراء حالات پر قابو پانے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں اور انہوں نے بدھ کی شام8  بجے سے اس کے نفاذ کا مشورہ دیا ہے۔ ٹوپے کے مطابق’’ ہم نے اپنی جانب سے درخواست کردی ہے۔ اب حتمی فیصلہ کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ’’وزیراعلیٰ  بدھ کو مزیدسخت پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔“

دکا نیں صرف 4 گھنٹے کھلیں گی : اس سے قبل ریاست کے چیف سیکریٹری سیتا رام کنٹے نے ایک حکم نامہ جاری کر کے  جنتا  کرفیو  کے دوران پابند یاں سخت کردی ہیں۔اس کے مطابق منگل ( 20 ؍ اپریل )  کی رات سے 30 اپریل تک کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں ، کرانہ کی دکانوں اور بازاروں کو دن میں محض 4  گھنٹے تک ہی کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یہ دکا نیں صبح 7  تا 11 بجے  کھلی رہیں گی ۔منگل کو جاری کردہ 2 صفحات پرمشتمل  ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کرانہ کی دکانیں ، سبزی، پھل، ڈیری، بیکری،مٹھائی کی دکان ، ہر طرح کی کھانے کی اشیا ( مرغی اور بکرے کے گوشت کی دکان ، پولٹری ، مچھلی اور انڈے کی دکانیں)، پالتوں جانوروں کی غذ افروخت کرنے والی دکانیں، مانسون کا سامان فروخت کرنے والی دکانیں صبح7 تا11  بجے  تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔  یہ حکم یکم مئی کی صبح 7  بجے تک نافذ رہے گا۔

ہوم ڈیلیوری صبح8  تا شام 8بجے: دکانوں کے کھلنے کے اوقات محدود کرنے کے باوجود حکومت نے مذکورہ دکانوں کی اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کیلئےصبح 7  تارات 8  بجے تک کی اجازت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سہولت سے اس وقت میں تبد یلی کرلے۔ مقامی انتظامیہ کو یہ اختیار بھی ہوگا کہ اپنے طور پر کچھ زمروں کو اگر لازمی اشیاء کے زمرے میں شامل کرنا چاہتی ہے تو کر لے۔

لوگوں کو باہر نکلنے سے روکنا ضروری:  دکانوں کے وقت میں تخفیف کا فیصلہ نائب  وزیراعلیٰ  اجیت پوار کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ وزیر صحت اجیش  ٹوپے کے مطابق ’’ ہمیں بلا وجہ گھر سے نکلنے والوں کو روکنا ہے۔اس لئے کرانہ کی دکانوں کا وقت محدود کر دیا گیا ہے تا کہ خریداری کا بہانہ کر کے لوگ با ہر گھروں سے نہ نکل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو بھی اس ضمن میں ہدایت دیدی گئی ہے۔

ایس ایس پی بورڈ امتحان منسوخ:  کورونا کی وبا کی بنا پر حکومت نے ایس ایس ی امتحان2021کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڈ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ ایچ  ایس سی کا امتحان حالات سازگار ہونے پر منعقد کیا جاۓ گا۔

ایس ایس  سی کی کے طلبہ پرموٹ ہوں گے : انہوں نے بتایا کہ ایس ایس سی کے طلبہ کو انٹرنل  مارکس کی بنیاد پر پرموٹ کیا جائے گا۔ جوطلبہ رزلٹ سے مطمئن نہیں ہوں گے انہیں امتحان دینے کا موقع دیا جاۓ گا۔ورشا گائیکواڈ کے مطابق’’فی الحال کوڈ کی وجہ سے جس طرح کے حالات ہیں ان میں طلبہ اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کر نا ہماری پہلی ترجیح  ہے۔ اس لئے دسویں جماعت کا امتحان منسوخ کیا جار ہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...