مہاراشٹرا میں صدر راج کی سفارش، ناراض شیو سینا پہنچی سپریم کورٹ ، کانگریس نے کہا؛ گورنر نے آئین کا مذاق اڑایا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th November 2019, 6:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 12/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  مہاراشٹرا میں حکومت کے قیام کے تعلق سے  غیر یقینی صورتحال  کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے منگل کو مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ روانہ کرتے ہوئے  ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی  ہے۔ ادھر شیو سینا نے گورنر کے  اس فیصلہ پر  سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مہاراشٹرا کے گورنر کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاست میں صدر راج لگانے کی سفارش کو منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

گورنر سکریٹریٹ کے ذریعہ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا خیال ہے کہ آئین کے مطابق ریاست میں حکومت نہیں بن سکتی۔ انہوں نے منگل کے روز دستور کے آرٹیکل 356 کی دفعات کے تحت مرکز کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

شیوسینا پہنچی سپریم کورٹ

مہاراشٹرا میں سیاسی ہلچل  اُس وقت   عجیب رُخ اختیار کرگئی جب  گورنر کی سفارش پر مودی کابینہ نے مہاراشٹرا میں صدر راج کی منظوری دے دی  اب  اس پر صدر جمہوریہ کے مہر لگنے کا انتظار ہے، اُدھر  دوسری طرف گورنر کے  اس قدر عجلت میں لئے گئے فیصلے پر ناراض  شیوسینا   سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ شیوسینا نے ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حکومت سازی کے لیے محض 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا جب کہ اس نے تین دنوں کا وقت مانگا تھا۔شیو سینا نے  اس بات کا بھی  الزام لگایا  ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایما پر کام کررہے  ہیں۔

واضح رہے  کہ شیوسینا نے حکومت سازی کے لیے گورنر کی جانب سے ملے 24 گھنٹے کا وقت ختم ہونے سے ایک گھنٹے پہلے راج بھون پہنچ کر گزارش کی تھی کہ انھیں 48 گھنٹے کا مزید وقت دیا جائے۔ لیکن شیوسینا کے مطالبہ کو گورنر نے مسترد کر دیا تھا اور این سی پی کو حکومت سازی کے لیے نمبر ثابت کرنے کے لیے کہا تھا۔ اُدھر   این سی پی نے بھی الزام لگایا  کہ اسے حکومت بنانے کے لئے ضروری وقت نہیں دیا گیا۔ حالانکہ  گورنر نے بی جے پی کو  حمایت حاصل کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا وقت دیا تھا،

 

شیوسینا نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے  یہ بھی کہا ہے کہ گورنر کے حکم کو منسوخ کیا جائے  جس میں انہوں نے شیو سینا کے حکومت بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ سینئر وکلا کپل سبل اور دیو دت کامت شیو سینا کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

کانگریس نے کہا؛ گورنر نے آئین کا مذاق اڑایا:

 

ادھر مہاراشٹرا  میں صدر راج نافذ کرنے کی کابینہ کی سفارش پر کانگریس نے اعتراض جتایا ہے۔ کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے اس حوالہ سے  ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے  کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا لیکن گورنر کو اپنی رپورٹ بھیجنے سے پہلے آج (منگل) رات 8.30 بجے تک انتظار کرنا چاہیے تھا، کیونکہ انہوں نے  مدت کی حد طے کی تھی اور این سی پی کو حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا تھا۔ پہلی نظر میں یہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی نظر آتا ہے۔

گورنر کے ذریعہ صدر راج کی سفارش کیے جانے اور مرکزی کابینہ کے ذریعہ اس سفارش کو منظور کیے جانے کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی گہما گہمی بہت زیادہ  بڑھ گئی ہے۔ گورنر کے فیصلے سے حیران کانگریس نے اس قدم کو آئین کا مذاق قرار دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جس پارٹی کو اپنی قوت ثابت کرنے کے لیے وقت دیا گیا ہے، ابھی وہ وقت ختم بھی نہیں ہوا ہے تو صدر راج نافذ کرنے کی سفارش آخر کس طرح کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...