خواتین کیلئے لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کافیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 1:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی میں  عام زندگی کو معمول پر لانے کی جانب اہم قدم بڑھاتےہوئے اور ملازمت پیشہ خواتین کو بڑی راحت دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے پونے 7؍ ماہ سے عام مسافروں کیلئے بند لوکل ٹرینوں میں   تمام خاتون مسافروں کو طے شدہ اوقات میں   سفر کی اجازت دیدی ہے۔ اُدھو سرکار نے ریلوے انتظامیہ کو بھیجے گئے مکتوب میں   کہا ہے کہ وہ سنیچر 17؍ اکتوبر سے تمام خاتون مسافروں  کو طے شدہ اوقات میں   لوکل ٹرینوں   میں  سفر کی اجازت دے تاہم ریلوے حکام نے ریاستی حکومت کی اس سفارش پر دو ایک دن میں   عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

 ریلوے حکام کو ریاستی حکومت کا مکتوب:  ریاستی حکومت نے ریلوے حکام کو بھیجے گئے مکتوب میں  اطلاع دی ہے کہ اس کی جانب سے 17؍ اکتوبر سے تمام خاتون مسافروں کو جن کی تعداد۱۵؍ لاکھ سے زائد ہے ،لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ حکومت نے ریل حکام سے اس ضمن میں  ضروری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

 کیو آر کوڈ ضروری نہیں  ، عام ٹکٹ کافی:  یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خاتون مسافروں کو بغیر کیو آر کوڈ یا کسی دوسری شرط کے عام دنوں کی طرح سفر کی اجازت دی جائے۔ریاستی حکومت نے اپنی جانب سے مکتوب میں وقت کا تعین بھی کیا ہے اور لکھا ہے کہ صبح11؍ بجے سے سہ پہر ۳؍ بجے تک جبکہ شام کو۷؍ بجے سے آخری ٹرین تک خواتین کو سفر کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ اس وقت ریلوے میں صرف وہ مردو خواتین ہی سفر کررہی ہیں جو لازمی خدمات شعبے میں  کام کرتی ہیں ۔ ان کیلئے خاص کیو آر کوڈ جاری کیا گیا ہے۔

خاتون مسافروں  کو 2؍ ایک روز کا انتظار:  ایسا‌ لگتا ہے کہ حکومت کے فیصلے کے بعد بھی عام خاتون مسافروں کو سفر کی اجازت ملنے میں ایک دو دن لگیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کووڈ کے حالات کے سبب اور خاتون مسافروں کی تعداد کے پیش نظر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ واضح ہوکہ لوکل ٹرینیں چلانے کے سلسلے میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ یہی کہا گیا کہ ہم ٹرینیں چلانے کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں صرف ہمیں ریاستی حکومت کے حکم کا انتظار ہے۔

 پہلے دعویٰ ، اب وقت درکار:  ریلوے کے ہر طرح سے تیار ہونے کے مذکورہ دعوؤں  کے بیچ جمعہ کو جب ریاستی حکومت نے سنیچر سے خواتین کو ٹرینوں  میں  سفر کی اجازت دیدی تو محکمہ ریل میں افراتفری سے مچ گئی۔ ریلوے بورڈ کی جانب سے مہاراشٹر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور راحت اور باز آبادکاری سکریٹری کشورے راجے نمبالکر کو جوابی خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے مابین صلاح و مشورے کی ضرورت ہے۔ 

 خدمات کی بحالی سے قبل کیا دیکھنا ضروری ہے:  باہمی مشورے میں اول یہ دیکھا جائے کہ خواتین مسافروں کی مجموعی تعداد کتنی ہوسکتی ہے۔ دوسرے یہ کہ ان کی نگرانی کے لئے اسٹیشنوں پر کس قدر عملہ کی ضرورت ہوگی۔ تیسرے یہ کہ کتنی لوکل سروسیز درکار ہوں گی۔ اور چوتھے یہ کہ کووڈ۔19؍ سے متعلق دوران سفر احتیاط اور ہدایات پر عمل کرانے کیلئے کس طرح کی پابندی لازمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ چند‌ چیزیں طے ہوجانے اور اس پر ایک رائے ہوجانے کے بعد خاتون مسافروں کے لئے لوکل ٹرینیں چلانا قطعی مشکل نہیں ہوگا۔‌اس لئے بھی کہ خاتون ‌مسافروں کی سہولت کے ساتھ ان کا‌تحفظ کہیں زیادہ اہم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...