مہاراشٹر: عید قرباں کے موقع پر شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:41 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) عیدالضحیٰ کے موقع پر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے اہم فریضے کو ادا کرنے میں خلل ڈالنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی یہ یقین دہانی آج یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس نے مسلم اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک میٹنگ کے دوران دی جہاں مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بیرون مہاراشٹر سے قربانی کے جانوروں کے ریاست میں داخل ہونے والے چیک پوسٹ پر بجرنگ دل اور دیگر شرپسندوں کی جانب سے جانوروں کے بیوپاریوں کو ہراساں کیے جانے کی شکایت کی اور کہا کہ قانون کو کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے لہذا ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جس پر وزیر اعلیٰ نے پولس افسران کو ہدایت دی کی اس ضمن میں سخت اقدامات کیے جائیں۔

عید الضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر سرکاری سیہادری گیسٹ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ فڑنویس نے میٹنگ طلب کی تھی جس میں چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولس، ممبئی پولس کمشنر، ممبئی میونسپل کمشنر کے علاوہ اقلیتی وزیر ونود تاؤڑے، وزیر تعلیم اشیش شیلار، مسلم اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی، نسیم خان، امین پٹیل، اسلم شیخ، وارث پٹھان سمیت اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی عرفات، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حاجی حیدر اعظم اور مسلم تنظیموں کے سربراہان و علماء کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر نسیم خان نے دیونار مذبح خانے میں ہی عارضی پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن بکرے کے جانوروں سے فی جانور ایک سودس 110 روپیہ وصول کرتی ہے جس کا براہ راست اثر گاہکوں پر ہوتا ہے لہذا قربانی کے ایام میں اسے مشتثنیٰ قرار دیا جائے وزیر اعلیٰ نے اس تعلق سے میونسپل کمشنر پروین پردیسی کو احکامات جاری کیے اس کے علاوہ نسیم خان کے اس مطالبے پر بھی وزیر اعلیٰ نے میونسپل حکام کو ہدایت دی کہ فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے جس کی رو سے قریش برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی دکانوں میں عارضی طور پر بکرے کے ذبیحہ کی اجازت دی جائے۔ کانگریس ڈپٹی لیڈر نے قربانی کے بکروں کی آمد و رفت کے لئے رکشہ اور ٹیکسی والوں کے خلاف پولس کی جانب سے کارروائی کیے جانے کی شکایت کی اور کہا کہ ان گاڑیوں میں بکرے کی آمدورفت کی اجازت دی جائے جس پر وزیر اعلیٰ نے حامی بھری اور احکامات جاری کیے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے دیونار مذبح خانے میں مختلف سہولیات کا ذکر کیا اور کہا کہ چونکہ ریاست میں پلاسٹک کی تھیلوں پر پابندی عائد ہے لہذا قربانی کے گوشت کی تقسیم کے لئے متبادل فراہم کیا جائے وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں بھی احکامات جاری کیے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی وارث پٹھان اور کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے مسلم علاقوں میں قربانی کے ایام میں روایتی بکرا منڈی کے قیام کی اجازت طلب کی جسے وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر منظور کیا۔ اس کے علاوہ مختلف رہائشی سوسائیٹوں میں تمام احتیاط کرنے کے باوجود بھی بکرے کی قربانی پر پولس اور سوسائٹی ممبران کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی بھی مسلم اراکین اسمبلی سمیت مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حیدر اعظم نے شکایت کی۔ وزیر اعلیٰ فڑنویس نے اس تعلق سے بھی احکامات جاری کیے۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی عرفات نے بھی قربانی سے لیکر مختلف مطالبات پیش کیے جسے وزیر اعلیٰ نے منظور کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔