مہاراشٹر: جوا خانہ پر چھاپہ، آٹھ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:14 PM | ملکی خبریں |

 جالنہ13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہا راشٹر کے جالنہ ضلع میں ایک جوا خانہ پر کی گئی چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا اور اس کے ساتھ ہی ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بھی موقع سے ضبط کرلی۔ ایک افسر نے جمعرات کواس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی کرائم برانچ کے ٹیم نے بدھ کی شام ساما گاؤں میں ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔مقامی کرائم برانچ کے سربراہ راجندر سنگھ گور نے کہا کہ پولیس نے مبینہ طور پر جوا کھیل ر ہے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے ضبط کئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی احاطے سے کچھ موبائل فون، موٹر سائیکل اور ایک سپورٹس یوٹی لٹی وہیکل (ایس یو وی) بھی ضبط کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو بعد میں متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کئے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...