مہاراشٹرا میں جمعرات کو ہی فلور ٹیسٹ کرنے سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ؛ فوری طور پر اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th June 2022, 1:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 30 جون(ایس او نیوز): مہاراشٹرا میں ادھو ٹھا کرے حکومت کے فلور ٹیسٹ کے حوالہ سے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں طویل بحث ہوئی اور تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تک سماعت جاری رہی۔ ٹھاکرے کیمپ، ایکناتھ شندے دھڑے اور گورنر کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ فلور ٹیسٹ جمعرات کے روز ہی کرایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے گورنر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوۓ فلور ٹیسٹ پر روک لگانے سے انکار کر دیا تاہم فلور ٹیسٹ کے حوالے سے کچھ شرائط عائد کر دیں۔ کمیٹی میں کل اکثریتی امتحان کے حوالہ سے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس سے قبل، ٹھاکرے کیمپ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے 30 جون کو فلور ٹیسٹ کرانے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر طویل سماعت ہوئی۔ ادھو ٹھا کرے کیمپ کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی پیش ہوئے ۔ انہوں نے گورنر . کے برق رفتاری سے لیے گئے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازوں کی نااہلی کے فیصلے پر روک کے درمیان فلور ٹیسٹ کروانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر کی نیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوۓ کہا ، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گورنر مقدس گائے ہے اور اسپیکر سیاسی ہے، وہ غلط نہیں ہیں۔ دوسری طرف ایکنا تھ شندے دھڑے کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نیرج کشن کول نے کہا کہ نااہلی کے معاملے کو فلور ٹیسٹ سے جوڑ کر نہیں دیکھا جاسکتا ۔ گورنر ایسی ہدایات کے لیے وزیر اعلی یا کابینہ سے مشورہ کرنے کا پابند نہیں ہے۔ شندے دھڑے نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل بھی 24 گھنٹے کے اندر فلورٹیسٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ ( خرید وفروخت کو روکنے کےلئے جلد از جلد فیصلہ لینا ضروری ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو فلور ٹیسٹ کے امکان کے پیش نظر شیوسینا کے باغی ایکنا تھ شندے دھڑے کے قانون ساز گوہاٹی کے ریڈین بلو ہوٹل سے نکل کر گوا کے لئے روانہ ہو گئے ۔ گوا سے ممبئی میں واقع اسمبلی پہنچنے میں انہیں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ ادھر ادھو ٹھاکرے حکومت نے فلور ٹیسٹ سے ٹھیک پہلے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

1989 بیچ کے آئی پی ایس وویک پھلنسکر کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔موجودہ پولیس کمشنر سنجے پانڈے کل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پھلنسکر عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔

دریں اثناء مہاراشٹرا کا بینہ کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ اس میں دو شہروں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کی میٹنگ میں اورنگ آباد کا نام بدل کرسمهبا جی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھارشیو رکھنا منظور کیا گیا جبکہ  نوی ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو سابق لیڈر  ڈی بی پاٹل کے نام کے ساتھ منسوب کرنا منظور ہوا۔

فلور ٹیسٹ سے قبل ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر پولیس فورس اور ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...