مہاراشٹر: شندے نے 18 وزرا کے ساتھ کی کابینہ توسیع، بی جے پی اور اپنے دھڑے کے 9-9 لیڈروں کو کیا شامل

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:26 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے منگل کے روز 18 نئے وزرا کے ساتھ اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں اس وقت کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 جون کو دونوں نے چارج سنبھالنے کے 40 دن بعد توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے تحت شندے نے اپنے دھڑے سے 9 اور اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی سے 9 وزرا کو شامل کیا۔

شندے دھڑے کے وزرا میں گلاب راؤ پاٹل، دادا جی بھوسے، سنجے راٹھوڑ، سندیپن بھومرے، ادے سمنت، تانا جی ساونت، عبدالستار، دیپک کیسرکر اور شمبھوراج دیسائی شامل ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے جن ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے ان میں رادھا کرشن ویکھے پاٹل، چندرکانت پاٹل، سدھیر مونگنتی وار، گریش مہاجن، وجے کمار گاویت، سریش کھڈے، اتل سیو، رویندر چوان اور منگل پربھات لودھا شامل ہیں۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے راج بھون میں شندے، فڈنویس، قائد حزب اختلاف اجیت پوار، دیگر ارکان اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران نئے وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

ایک نظر اس پر بھی

کہاں غائب ہو گئے نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 9.21 لاکھ کروڑ روپے، آر بی آئی کے پاس بھی تفصیل موجود نہیں!

مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،

ہندوستان میں 10 سالوں کے دوران شرح پیدائش میں 20 فیصد کی گراوٹ، رپورٹ میں انکشاف

 پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں عام زرخیزی کی شرح (جی ایف آر) میں 20 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کا انکشاف حال ہی میں جاری کردہ سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) ڈیٹا 2020 میں ہوا ہے۔ جی ایف آر سے مراد 15-49 سال کی عمر کے گروپ میں ایک سال میں فی 1000 خواتین پر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ...

الیکشن کمیشن نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کچھ غیر معروف جماعتیں بھی شامل ہیں۔ ای سی آئی ریکارڈس کے مطابق کمیشن نے سال 2019 سے تمام ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر ...

بامبے ہائی کورٹ سے گوشت کے اشتہارات پر پابندی کی درخواست خارج

بامبے ہائی کورٹ نے ٹی وی اور اخبارات میں نان ویجیٹیرین کھانے کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی ہے، چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس مادھو جمدار نے پیر کو جین چیریٹیبل ٹرسٹ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ عدالت صرف اس صورت میں مداخلت کر سکتی ہے جب شہریوں کے ...

پی ایف آئی پر پھر چھاپے، شاہین باغ میں دبش، جامعہ میں دفعہ 144 نافذ

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ملی لیڈ کی بنیاد پر، 8 ریاستوں کی پولیس نے آج یعنی منگل کو ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔