مہاراشٹر: ایم ایل سی انتخاب میں برسراقتدار اتحاد کو لگا جھٹکا، اپنے ہی قلعہ میں بی جے پی کی شکست، شندے بھی بے اثر

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 11:28 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 4؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) مہاراشٹر میں ہوئے ٹیچرس اینڈ گریجویٹ انتخابی حلقوں کے دو سالہ ایم ایل سی الیکشن انتخابات میں اپوزیشن ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس انتخاب میں بی جے پی-شندے اتحاد کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ ناگپور میں تو بی جے پی کا صفایا ہی ہو گیا۔ پانچ ایم ایل سی سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں مہاوکاس اگھاڑی کو تین سیٹیں ملی ہیں اور بی جے پی کا صرف ایک امیدوار انتخاب جیتنے مین کامیاب ہو پایا۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی۔

ناگپور ٹیچر کوٹہ کی ایم ایل سی سیٹ پر مہاوکاس اگھاڑی کے سدھاکر ادبولے نے بی جے پی کے ناگو گانار کو 7 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اڈبلے کو 16700 ووٹ ملے جبکہ گانار کو 8211 ووٹ ملے۔ اورنگ آباد ٹیچر ایم ایل سی سیٹ سے این سی پی کے امیدوار وکرم کالے نے جیت درج کی ہے۔ وکرم کالے کو 20195 ووٹ ملے۔ وہیں، امراوتی گریجویٹ سیٹ پر سب سے بڑا الٹ پھیر ہوا۔ یہاں سے کانگریس امیدوار دھیرج لنگاڈے نے جیت درج کی ہے۔ دھیرج نے بی جے پی امیدوار رنجیت پاٹل کو ہرایا۔

ناسک بلاک کی گریجویٹ ایم ایل سی سیٹ پر کانگریس کے باغی امیدوار ستیہ جیت تانبے نے جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے تانبے کے والد سدھیر تانبے کو اپنا آفیشیل امیدوار بنایا تھا، جو تین بار سے ایم ایل سی کا انتخاب جیتتے رہے تھے۔ سبھی پانچ سیٹوں کو جیتنے کے بھروسہ مند دعووں کے باوجود بی جے پی کو صرف کونکن ٹیچر انتخابی حلقہ سے اطمینان کرنا پڑا۔ یہاں سے بی جے پی امیدوار گیانیشور مہاترے نے بلرام پاٹل کو ہرایا۔ گیانیشور مہاترے کو 20 ہزار سے زیادہ اور بلرام پاٹل کو محض 9500 ووٹ ملے۔ اس طرح سے بی جے پی-شندے گروپ کو مہاراشٹر کی پانچ میں سے ایک سیٹ ہی ملی ہے جبکہ چار سیٹوں پر اسے شکست کھانی پڑی ہے۔ یہ بی جے پی کے لیے بڑا جھٹکا تو ہے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے لیے بھی ہے۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ناگپور کی جیت پر کہا کہ ایم وی اے نے آر ایس ایس کے جنم استھان میں بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے۔ کانگریس ترجمان اتل لوندھے نے کہا کہ بی جے پی کو 4 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے اور ان انتخابات میں خواندہ اور دانشور طبقات کے درمیان پارٹی نے اپنا عہدہ بھی گنوا دیا ہے۔ یہ ریاست کے لیے بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بمشکل تین سال میں یہ تیسری بار ہے جب ایم وی اے نے بی جے پی کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دی ہے۔ آر ایس ایس ہیڈکوارٹر یہیں ہے، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور دیگر سینئر بی جے پی لیڈر یہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل ایم وی اے نے ناگپور گریجویٹ انتخابی حلقہ اور پھر ضلع پریشد انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...